خبرنمبر1

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو غیر آئینی قرار دے دیا، عدالت نے آرمی ایکٹ کے سیکشن 2ون ڈی ون اور 2ون ڈی 2کو بھی غیر آئینی قرار دیا ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل نہٰں چل سکتا، 9مئی کے 103ملزمان کا ٹرائل کرمنل کورٹ میں ہی چل سکتا ہے ۔ سپریم کورٹ کا حکم ، عدالت عظمیٰ کے 5رکنی بینچ نے 4-1سے فیصلہ سنایا، جسٹس یحییٰ آفریدی کا آرمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دینے سے اختلاف، بینچ کے سربراہ جسٹس اعجاز الاحسن نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا، سپریم کورٹ کا مختصر تحریری فیصلہ جاری،

خبرنمبر2

ملٹری کورٹس میں سویلینز ٹرائل کا کیس، سپریم کورٹ نے 9متفرق درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کر دیں ، کسی جرم میں ملزمان کا تعلق آرمڈ فورسز سے ثابت ہو تو ایکٹ لاگو ہوگا، جو ڈیوٹی پر موجود نہ ہو مگر کسی حملے سے متاثر ہوجائے تو اس کا معاملہ الگ ہے ، اٹارنی جنرل کے دلائل، آپ ساری آرمڈ فورسز کے کیسز پڑھ رہے ہیں ، ان کیسز کا موجودہ کیس سے کیا تعلق ہے ، جسٹس مظاہر نقوی کا استفسار، دہشتگردوں کا ٹرائل کرنے کے لیے آئینی ترمیم ضروری تھی ، عام شہریوں کیلئے نہیں ؟جسٹس اعجاز الاحسن کے ریمارکس، ایسی صورت مین بنیادی حقوق کا کیا ہوگا؟جسٹس عائشہ ملک کا استفسار،

خبرنمبر3

فیصلہ جمہوری اور پورے نظام کو مستحکم کرے گا، سپریم کورٹ نے ثابت کردیا کہ بالادستی صرف قانون کی ہوگی۔ فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کے ہم خلاف تھے جو بی واقعات ہوئے ان کے یہ قصور وار ہیں ، معروف قانون دان اعتزاز احسن کا عدالتی فیصلے پر ردعمل

خبرنمبر4

چیئرمین جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کو چارج شیٹ پڑھ کر سنائی ، انہوں نے بطور وزیراعظم سائفراپنے پاس رکھا ، سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا ، سائفر کی خفیہ معلومات کو غیر متعلقہ افراد تک پہنچایا، ملکی سیکیورٹی سسٹم پر کمپرومائز کیا، اس سے ریاست پاکستان کی سیفٹی متاثر ہوئی ، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کو اپنے لیے استعمال کر کے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، آپ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جرم میں معاونت کی، آپ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 5اور9کے مرتکب ٹھیہرے ہیں، شاہ محمود قریشی کےخلاف چارج شیٹ کا متن ،

خبرنمبر5

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس کے اوپن ٹرائل کی اپیل دائر، آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت جج کی تعیناتی کیخلاف بھی عدالت سے رجوع، اسلام آبادہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر، عدالت عالیہ سے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا،

خبرنمبر6

اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس سے بری، احتساب عدالت اسلام آباد نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، اسحاق ڈار کے خلاف نیب کو شواہد نہیں ملے ، عدالت کے ریمارکس، اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کے ثبوت نہیں کیس مزید نہیں چلایا جا سکتا، نیب پراسیکیوٹر کا عدالت میں موقف،

خبرنمبر7

نوازشریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر، ایون فیلڈ ، العزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر نمبر لگا دئیے گئے، چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی اسی بینچ میں شامل، سابق وزیراعظم کی درخواستوں پر کوئی اعتراض نہیں لگایا گیا۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں عدالت نے 6جولائی 2018کو غیر حاضری میں سزا سنائی ، پٹیشنر کی اہلیہ لندن میں زیر علاج اور وینٹی لیٹر پر تھیں ، فیصلہ سنانے کے اعلان میں تاخیر کی استدعا کی جو منظورنہ ہوئی ، نوازشریف صحت کی خرابی کے باعث اپیلوں کی پیروی کیلئے حاضر نہیں ہو ئے ، درخواست مں موقف

خبرنمبر8

90روز میں الیکشن والی بات ممکن نہیں ،وہ بات بتائیں جو ممکن ہو، ہم کیس لگائیں تو الزام نہ لگائیں تو بھی ہم پر الزام ، یہ ایسا مقدمہ ہے جو ہر صورت لگنا چاہیے تھا، میڈیا پر لمبی لمبی تقریریں اور کمرہ عدالت میں وکیل کے پاس کچھ نہیں ہوتا،چیف جسٹس کا وکیل سے مکالمہ ، صدر مملکت نے انتخابات کی تاریخ نہیں دی تو ہم کیا کریں ؟کیا ہم صدر مملکت کو تاریخ نہ دینے پر نوٹس دیں ؟چیف جسٹس آف پاکستان کا استفسار ، صدر مملکت کو استثنیٰ حاصل ہے ، عابد زبیری صدر سپریم کورٹ بار کا جواب ، کوئی تو ذمہ دار ہے کیا آپ صدر مملکت کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں ؟ اپنی رٹ بحال کرنے کیلئے حکم جاری کر سکتے ہیں ، اگر کوئی آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے تو آرٹیکل 6لگے گا ، چیف جسٹس کے ریمارکس، اگر 90روز میں انتخابات ہیں ہوئے تو آئینی شق کی خلاف ورزی تو ہوچکی ، عدالت میں ایسی باتیں نہ کی جائیں جن کو پھر ثابت نہ کیا جا سکے ۔ جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت، عدالت کے الیکشن کمیشن ، وفاق کو نوٹس جاری، سماعت 2نومبر تک ملتوی ،

خبرنمبر9

90روز میں الیکشن کیس ، سپریم کورٹ میں سماعت کا مختصر حکم جاری ، درخواست گزاروں نے کہا الیکشن 90روز میں کرانا آئینی تقاضا ہے ، آج فیصلہ ہو تو 90دنوں میں انتخابات ممکن نہیں ، تحریک انصاف کے وکیل نے آرٹیکل 254کا حوالہ دیا، درخواست گزاروں کے مطابق الیکشن کمیشن نے مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں شروع کر دیں۔ بتایا گیا کہ حلقہ بندیاں کا کام 14دسمبر تک مکمل ہوگا، درخواست گزار مردم شماری کے عمل اس کی منظوری اور حلقہ بندیوں پر مطمئن نہیں ، درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ یہ سارا عمل انتخابات کی تاخیر کا بہانہ ہے ۔ درخواست گزاروں سے پوچھا گیا کہ الیکشن کی تاریخ نہ دینے کا ذمہ دار کون ہے ؟درخواستوں گزاروں نے عدالتی حکم کا مختلف جواب دیا ، فیصلے کا متن ،

خبرنمبر10

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جیل ٹرائل کیخلاف شاہ محمود قریشی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، ملزم کو فرد جرم سے قبل وکیل سے مشاورت کی اجازت ہونی چاہیے ، کسی ایک ملزم کی حد تک جیل ٹرائل کا آرڈر ہوا تو وہ کافی نہیں ؟کیا آپ نے 13اکتوبر والا نوٹیفکشین دیکھا ہے ؟چیف جسٹس کا علی بخاری سے استفسار ، ہم جیل ٹرائل اور ان کیمرا پروسیڈنگ کوآپس میں مکس کررہے ہیں کیا آپ نے جیل ٹرائل میں کوئی سماعت اٹینڈ کی ہے چیف جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس،

خبرنمبر11

بلاو بھٹو نے الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ پھر دہرا دیا، الیکشن میں تاخیر انتخابات نہ کرانے کے برابر ہے ، پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے الیکشن کا مطالبہ ہمارا حق ہے ، اس سے پہلے کہ کوئی اور ادارہ الیکشن کا حکم دے الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے ، صاف اور شفاف الیکشن میں تمام جماعتوں کو موقع ملنا چاہیے ، جمہوریت آئین اور آئین انسانی حقوق کا تحفظ کرتا ہے ، آئین کسی بھی ریاست کی روح ہوتی ہے ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب ،
خبرنمبر12

لیول پلیئنگ فیلڈ ایک مخصوص جماعت کو جتوانے کا نام ہے ، تو میں کچھ نہیں کر سکتا، ہمیں کوشش کرنی ہے کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے ، ایک ڈیٹا میں پروسیجر کو اس طرح پیش کیا گیا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے ۔ ہر سیاسی جماعت کو اپنے اپنے بیانیے پر فوکس کرنا چاہیے ، نوازشریف پیدائشی پاکستانی ہیں تو بائیومیٹرک ان کا حق ہے ۔ الیکشن کی تاریخ کا جلد اعلان ہو جائے گا، ہم مل کر ووٹ ڈالیں گے۔ انوار الحق کاکڑ کی پریس کانفرنس

خبرنمبر13

اس صدی میں پاکستان میں چار انتخابات ہوئے ، نوازشریف کو تین انتخابات میں حصہ نہیں لینے دیا گیا، 2002میں جلاوطن ، 2018 میں نااہل کیا گیا، صرف 2013کا انتخاب لڑا، وزیراعظم بنا اور پھر نااہل، کچھ یاد ہے لیول پلیئنگ فیلڈ کا واویلا کرنے والوں کو ، عرفان صدیقی کا سوشل میڈیا پر پیغام

خبرنمبر14

غزہ پر زمینی حملے کے ردعمل پر اسرائیل پر جوابی حملہ غیر معمولی ہوگا، حماس نے اسرائیل کو ایک مرتبہ پھر خبردار کر دیا، اگر اسرائیل کارروائیاں نہیں روکتا تو مشرق وسطی کے حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے ۔ ایران کی بھی اسرائیل اور امریکا کووارننگ،

خبرنمبر15

اسرائیلی بمباری سے ہر طرف تباہی کے دل دہلا دینے والے مناظر، غزہ کا 42فیصد حصہ تباہ ہو چکا ، 1لاکھ 64ہزار 756رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا، 15ہزار سے زائد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں ، تباہ شدہ عمارتوں میں 205اسکول اور 29اسپتال بھی شامل ، 14لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر، عرب میڈیا نے غزہ میں تباہی کے اعداد وشمار جاری کر دئیے ۔