خبرنمبر1

آرمی چیف عاصم منیر کی نسٹ کے کانووکیشن میں شرکت، ائی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کامیاب طلبہ میں اعزازات تقسیم کیے ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلبہ کو ڈگریوں سے نوازا گیا، نسٹ کے 7مختلف شعبوں کے 3500سے زائد طلبہ نے ڈگریاں حاصل کیں ، آرمی چیف کی کامیاب طلبہ ، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد، تعلیم ایک آپشن نہیں ضرورت ہے ، آرمی چیف نے فروغ تعلیم کیلئے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تعریف کی ۔

خبرنمبر 2

خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تینوں بہنوں کی ملاقات کی درخواست منظور کرلی، علیمہ ، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کل جیل میں ملاقات کریں گی ۔ جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی کوجیل میں سائیکل پہنچا دی گئی ۔

خبرنمبر3

دورہ چین انتہائی مثبت رہا، 20ایم او یوز پر دستخط ہوئے ، بیرونی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی استحکام آئےگا، سی پیک دونوں ملکوں میں رابطوں کو فروغ دے رہا ہے ، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کہتے ہیں چین میں کئی ممالک کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں ہوئیں ، کینیا کے صدر سے ارشد شریف قتل کیس پر تفصیلی گفتگو ہوئی ، انہوں نے یقین دلایا کہ کافی پیشرفت ہو چکی ہے ۔ جلد حتمی نتیجے تک پہنچیں گے ۔

خبرنمبر4

قوم فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے مجتمع ہو رہی تھی ، ایسے میں ایک ڈکلیئر مجرم کو بادشاہ سلامت بنا کر لایا گیا، حافظ نعیم الرحمن کہتے ہیں آج ایک محبوب تو کل دوسرا کیا قوم یہی بھگتتی رہے گی ؟

خبرنمبر5

کراچی میں سکولوں کے طلبا کا فلسطین سے اظہار یکجہتی، سائٹ کے نجی اسکولوں کے طلبا نے ریلی نکالی ، دہشتگردی کی مذمت، اقوام عالم سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے پر زور، طلبا کا کہنا تھا مسلم حکمران قبلہ اول کی حفاظت کیلئے کردار ادا کریں اور مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیں ۔ ریلی میں شریک طلبا نےفلسطینی پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔