خبرنمبر1

2017کی مردم شماری منظوری ہوئی تو کہا گیا جلد از جلد نئی مردم شماری ہو لیکن 2018کے انتخابات کے بعد آنے والے حکومت نے مردم شماری نہیں کروائی جب پچھلی حکومت نے مردم شماری کروا دی تو کہتے ہیں غلط ہے اس وقت کی حکومت نے مردم شماری کروانے کیلئے چار سال کیوں لگا دئیے ؟چیف جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ کے 90دنوں میں انتخابات کے انعقاد کے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس،

خبرنمبر2

پی ٹی آئی کا فرد جرم کا آرڈر چیلنج کرنے کا اعلان ، ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت میں کہا سازش انکے خلاف ہوئی انکی حکومت گئی ، جس میٹنگ کا ذکر کیا گیا اس کے منٹس بھی موجود نہیں ، جس سائفر کا ذکر کیا گیا وہ سرے سے کاغذات میں نہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا پی ٹی آئی کو بلڈوز کرنے کیلئے بنائے گئے لندن پلان کا پہلے سے علم تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا نوازشریف اس وقت تک الیکشن میں نہیں آسکتے جب تک مرضی کے امپائر نہ ہو، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا اگر بڑے چور کو چھوڑنا ہے تو اڈیالہ جیل میں قید ملزمان کو بھی چھوڑ دیں ،

خبرنمبر3

30فیصد پاکستانیوں نے ملک کے معاشی بحران کے حل کیلئے نوازشریف سے امید باندھ لی، 22فیصد نے پی ٹی آئی کو واحد امید کہا، 30فیصد مایوس کہا معاشی بحران کوئی حل نہیں کر سکتا، گیلپ پاکستان نے رپورٹ جاری کر دی، نوازشریف کی مینار پاکستان پر کی گئی تقریر سنی 34فیصد پاکستانیوں نے تقریر سنی ، 80فیصد نے تقریر کی تعریف کی ، 50فیصد پاکستانیوں نے نوازشریف کی واپسی کو ملکی ترقی کیلئے بہتر قرار دیا، جبکہ 51فیصد نے ن لیگ کے لئے آئندہ عام انتخابات میں جیتنے کیلئے مددگار ثابت ہونے کا کہا۔ 70فیصد مفاہمت کے بھی حامی نظر آئے ۔ ملکی ترقی کیلئے نوازشریف چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی رہنمائوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کا مشورہ دیا۔ سروے میں 38فیصد پاکستانیوں نے نوازشریف کی وطن واپسی کو ڈیل کا نتیجہ قرار دیا، البتہ 27فیصد نے اس رائے کو رد کر دیا۔