لاہور (ای پی آئی ) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 18 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور جبکہ 7 ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دیں‌.

تفصیلات کے مطابق لاہور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان محمد محسن ، زین العابدین ، ملک حیدر علی ، فیاض انور ، عبدالقیوم ،محمد علی قریشی اور افضال بھٹی کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دیا

جبکہ ملزمان شہباز ، لطیف ، محمد وسیم ،مختیار شاہ ، فرزانہ سرور ، مجتبیٰ ، محمد بلال ، شاکراللہ ودیگر کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

عدالت نے 82 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی ۔خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ 96/23 درج ہے۔