خبرنمبر1

سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک دشمن عناصر کے حوصلے بڑھیں گے ، کیا ملک کے اندر انتشار پھیلانے والوں کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہ کیا جائے ؟چیئرمین پی ٹی آئی نے 9مئی کو قومی سلامتی کے ادارے پر حملے کروائے ، ملکی دفاع داؤ پر لگانے والوں کا ملٹری کورٹس میں ہی ٹرائل ہونا چاہیے ، شہدا کی یادگاروں کو مسمار کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطاتارڑ کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

خبرنمبر2

پی سی بی کی قومی ٹیم میں اندرونی تنازع کی سختی سے تردید، قومی ٹیم متحد ہے ، کسی کھلاڑی کا کسی سے کوئی اختلاف نہیں ، جھوٹی خبر پھیلانے پر مایوسی ہوئی ، پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان

خبرنمبر3

چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں کل طلبی ، پی ٹی آئی سربراہ کی پیشی سیکورٹی رسک قرار، چیئرمین پی ٹی آئی کو کل الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے معذرت کر لی ، وزارت داخلہ اور وفاقی پولیس نے الیکشن کمیشن کو ااپنے موقف سے آگاہ کر دیا۔

خبرنمبر4

نوازشریف 21اکتوبر کے شاندار اجتماع پر پارٹی رہنماؤں ، نوجوانوں ، خواتین ورکرز کے مشکور، آپ کی محبت، محنت اور خلوص میرا قیمتی اثاثہ تھا ، ہے اور رہے گا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل اور آپ کے جذبے کے طفیل پاکستان اور عوام پھر سے بحرانوں سے نجات پائیں گے ۔ نوازشریف کا ٹوئٹ، قائد ن لیگ مری اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔ کشمیر پوائنٹ پر کارکنوں کی جانب اسے استقبال ، پھولوں کی پتیاں نچھاور ۔

خبرنمبر5

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت جاری، بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 5087ہو گئی ، 15ہزار273زخمی ، شہدا میں 2055 بچے ، 1119خواتین اور 187بزرگ شامل ، ترجمان وزارت صحت کی تصدیق، 1850فلسطینی لاپتہ ، ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ،اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین کے 29اہلکار بھی اسرائیلی حملوں میں ہلاک غزہ میں جاں بحق ہمارے اہلکاروں میں نصف اساتذہ تھے ۔

خبرنمبر6

اسرائیل کر رفاہ کراسنگ پر مصری چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کا اعتراف ، صیہونی فوج رفاہ کراسنگ کو محفوظ رکھنے کے اپنے دعوے سے مکر گئی ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بائیڈن کو امدادی قافلے پر حملے نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔