خبرنمبر1

ابھی تک بیماری سے مکمل صحت نہیں ملی ، ملک کے بدتر معاشی حالات دیکھ کر واپس آنے کا فیصلہ کیا، ایون فیلڈ، العزیزیہ فیصلے اپیلیں بحال کرنے کی استدعا، درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر، 2رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی کل سماعت کیلئے مقرر ہے ۔

خبرنمبر2

پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچائے جائیں ، نگران وزیراعظم کی ہدایت، انوارالحق کاکڑکی زیرصدارت اجلاس، زرعی پیداوار، بجلی اور کرایوں میں کمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ سندھ ، خیبرپختونخوا، پنجاب کے وزرائے اعلیٰ ، بلوچستان کے چیف سیکرٹری کی اقدامات پر بریفنگ، وزیراعظم نے کہا اسمگلنگ، بجلی چوروں کو کوئی رعایت نہ دی جائے ۔ ڈالر کی قدر میں استحکام اور پٹرول قیمتوں میں کمی سے 41ارب کی بچت ہوئی ۔ ریلیف عام آدمی تک پہنچے گا۔

خبرنمبر3

مودی سرکار اسرائیل کا ساتھ چھوڑ دو، بھارتی طلبا مظلوم فلسیطنیوں کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے ، نئی دلی میں اسرائیلی سفارت خانے کی طرف مارچ، بھارتی پولیس نے پرامن مظاہرین پر دھاوا بول دیا، کئی گرفتار، طلبا کا کہنا تھا بچے مررہے ہیں ، اسپتالوں پر بمباری ہو رہی ہے دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح ہماری حکومت بھی ظالم کے ساتھ ہے ۔

خبرنمبر4

کراچی لیاری میں 250گز پر 7منزلہ عمارت فوری گرانے کا حکم ، عدالتی حکم کے باوجود عمارت اب تک نہ گرانے پر ڈی جی ایس بی سی اے کی طلبی ، موقف اپنایا یہ لیاری ہے اس لئے مشکلات ہو سکتی ہیں۔ جج کا اظہار برہمی ، ریمارکس دئیے آپ کو کسی نے گن پوائنٹ پر عہدہ دیا گیا ہے؟ کام نہیں ہوتا تو عہدہ چھوڑ دیں ، کیا صرف عیاشی کے لیے یہ نوکری لی تھی ؟تم لوگوں کے کارنامے دنیا کو معلوم ہیں ، سندھ ہائیکورٹ
خبرنمبر5

کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، اورنگی میں 22سالہ ارسلان اے ٹی ایم سے رقم لے کر نکلا ، لٹیروں کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی تو ڈاکوئوں نے ارسلان پر فائرنگ کر دی ، ارسلان 6بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور ماں کا لاڈلا تھا۔ پولیس سڑک کی دوسری جانب کھڑی تھی پیچھا کیا مگر ملزمان بھاگ نکلے ۔ کراچی میں رواں سال ڈکتیی میں 90افراد لقمہ اجل بن چکے ۔

خبرنمبر6

حکومت کا ملک کے 31اضلاع میں خصوصی پولیو مہم چلانے کا فیصلہ ، 1کروڑ8لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق رواں سال ملک بھر سے 54سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے۔ جنوری سے اب تک 4پولیو کیس بھی رپورٹ ہو چکے ۔