اسلام آباد (ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دائر 6 درخواست ضمانتوں پر سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر عمیر نیازی، خالد یوسف چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواست ضمانت پر سماعت حتمی دلائل تک 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت 15 اگست کو عدم پیروی پر خارج کر دی گئی تھی۔