لاہور(ای پی آئی ) مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کرنے کی درخواست نگران پنجاب حکومت نے منظور کر لی ۔
سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو درخوست دی تھی ،
نگران پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی سزا معطلی کی منظوری دیدی ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے 2019میں بیرون ملک جانے کیلئے میڈیکل گراؤنڈ پر سزا معطلی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی تھی،
تو اسلام آباد ہائیکورٹ نے میڈیکل گراؤنڈ پر نہ صرف نوازشریف کی سزا معطل کی تھی بلکہ تحریری حکم میں یہ لکھا تھا کہ اگر نواز شریف سزا معطلی میں مزید توسیع چاہتے ہیں تو متعلقہ پنجاب حکومت میں درخواست دے سکتے ہیں۔
نوازشریف کی جانب العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نگران پنجاب حکومت کو درخواست دی گئی تھی،
نگران پنجاب کابینہ نے نواز شریف کی سزامعطلی کی درخواست کو منظور کرلیاگیا اور ان کی سزامعطل کردی گئی ۔ٹرائل کورٹ احتساب عدالت نے نوازشریف کو 10سال کی قیدو جرمانے کی سزا سنائی تھی۔


