لاہور (ای پی آئی ) عسکری ٹاور حملہ کیس میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سماعت ،عدالت کادلائل مکمل کرنے کا حکم

تفصیل کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے یاسمین راشد و دیگر 24 ملزمان کے خلاف عسکری ٹاور حملہ کیس میں دائر ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے حکم دیا کہ پراسیکیوشن ضمانتوں پر دلائل مکمل کرے۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کا تفصیلی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔عدالت نے مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 24 ملزمان نے ضمانتیں بعد از گرفتاری دائر کر رکھی ہیں۔تمام ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں عسکری ٹاور حملے کا مقدمہ درج ہے۔