خبرنمبر1

توشہ خانہ ریفرنس کیس میں نوازشریف کی احتسااب عدالت میں پیشی آج ہوگی، جج محمد بشیر کی جانب سے نوازشریف کو پیشی کیلئے ایک سے ڈیڑھ بجے کا وقت مقرر، عدالت نے نوازشریف کے وارنٹ آج تک معطل کیے تھے ۔ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کےاندر، باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات، نوازشریف آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے بھی سرینڈر کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی آج تک حفاظتی ضمانت منظور کررکھی ہے ۔ ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس، نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت دن ڈھائی بجے کے بعد ہو گی ۔ چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن سماعت کریں گے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف صحت کی خرابی کے باعث پیروی کیلئے حاضر نہیں ہوسکے ۔ ملک کے بدتر معاشی حالات دیکھ کر واپس آنے کا فیصلہ کیا،اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوازشریف کی جانب سے 3درخواستیں دائر ، درخواستوں میں توشہ خانہ ریفرنس میں ضم شدہ پراپرٹی بحال کرنے ،نوازشریف کا وکیل مقرر کرنے اور ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی درخواستیں شامل

خبرنمبر2

نوازشریف اپنی رہائش گاہ سے احتساب عدالت میں پیشی کیلئے پہنچ گئے ۔ نوازشریف اپنے زاتی سکواڈ کے ساتھ براستہ مری ایکسپریس وے روانہ ہوئے ، مریم نواز شریف اور وکلا کی ٹیم بھی سابق وزیراعظم کے ہمراہ تھی ۔

خبرنمبر3

ملک میں ایک دن میں انتخابات کرانے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ سماعت کرے گا، اٹارنی جنرل ، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری،

خبرنمبر4

چیئرمین پی ٹی آئی کو آج الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔توہین الیکشن کمیشن میں فرد جرم عائد ہونے کا امکان، دیگر 2ملزم اسد عمر ، فواد چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے ۔ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ کہا گیاکہ وزارت خارجہ نے اعتماد کر کے انہیں سائفر دیا جسے انہوں نے اپنے پاس رکھ کر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ ملکی سلامتی پر سمجھوتا کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کا صحت جرم سے انکار، چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ شاہ محمود قریشی پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ چارج شیٹ کے مطابق دونوں ملزم سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور9 کے تحت ملزم ٹھہرائے گئے ہیں۔

خبرنمبر5

عوام کی مہنگائی اور گیس نا آنے کی دہائی، گیس آئے نہ آئے قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافہ منظور کر لیا۔ گھریلو ، کمرشل ، صنعتی صارفین کیلئے قیمت بڑھا دی گئی ۔ گیس میٹر پر فکس چارجز 10 سے بڑھا کر 400 روپے ماہانہ ، نئے ٹیرف پر عمل درآمد یکم نومبر سے ہوگا۔صنعتوں کیلئے ٹیرف بڑھنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، سی این جی کیلئے گیس کی قیمت 2ہزار 595روپے فی ایم بی ٹی یو بڑھا دی گئی۔ ای سی سی کا 10لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا بھی فیصلہ

خبرنمبر6

سستی تھی تو غائب تھی، مہنگی ہوئی تو شاید ملنے لگے ، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپویشن نے دستیاب ہوتے ہی چینی مہنگی کر دی ۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی اور بغیر سبسڈی چینی کی فی کلو قیمت میں 8روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کیلئے فی کلو چینی کی قیمت 155 روپے مقرر، بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی قیمت 109 روپے مقرر،

خبرنمبر7

تمام یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ میں جنگ بند نہیں ہوگی، امریکی صدر کا پیغام، جنگ بندی کا فائدہ حماس کو ہوگا، امریکی محکمہ خارجہ ، بمباری ، بھوک ، پیاس میں گھرے فلسطینیوں کیلئے فوری امن کے امکانات معدوم، یورپی فارن پالیسی چیف کا امداد کی فراہمی کے لیے جنگ بندی کی حمایت پر زور،9اکتوبر سے غزہ کو ایندھن کی فراہمی مکمل بند، اسپتالوں میں بجلی معطل ہونا شروع، ڈاکٹرز نے خبردار کیا کہ اگر شفا ہسپتال بند ہوا تو اجتماعی قبر بن جائے گا۔