خبر نمبر 1

الیکشن کمیشن نے اسد عمر اور فواد چودری کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔۔نیب کیسز دوبارہ کھولنے کے بعد احتساب عدالت میں توشہ خانہ کیس سابق صدر آصف علی زرداری کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور وکیل فاروق ایچ نائک نے بتایا کہ آصف علی زرداری طبیت ناسازی کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے احتساب عدالت میں پیش ہو کر حاضر ی لگوائی میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی بولے پیپلز پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ کبھی ملی ہی نہیں ۔۔۔

خبر نمبر 2

نواز شریف ابھی تک لاڈلے میاں صاحب ہی نظر آتے ہیں ان کو چاہیے میاں محمد شریف بن کر ریاست کو بچائیں سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ کا مشورہ بولے ہم پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ الیکشن کی تعریف نواز شریف کے لیے روکی گئی ہے اگر وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے نقش قدم پر چلے تو تاریخ کی مثال بن جائیں گے۔۔۔

خبر نمبر 3

مسلم لیگ ن انتقام پر یقین نہیں رکھتی انصاف ہونا چاہیے رہنما ن لیگ نہال ہاشمی کی گفتگو صحافی نے سوال کیا آج نواز شریف کی گرفتاری کا امکان ہے نہال ہاشمی بولے یا اللہ کو پتہ ہوگا یا عدالت بتائے گی نواز شریف پہلے بھی گرفتاری دے چکے ۔۔۔

خبر نمبر 4

ملک بھر میں ایک دن انتخابات کرانے کی درخواست پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی چیف جسٹس قاضی فائض عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا عدالت نے اٹارنی جنرل الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیے ۔۔۔

خبر نمبر 5

اسرائیل کا غزہ میں محدود زمینی کاروائی کا دعوی ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج رات کے وقت غزہ کے اندر داخل ہوئی زمینی دستوں کو ٹینکو ں کی مدد سے یرغمال بنائے گئے 222 افراد کے بارے میں معلومات حاصل کیں حماس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ میں متوقع زمینی حملے تین ماہ تک جاری رکھنے کا عندیا دے دیا ادھر خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر بائیڈن ایک بار پھر اسرائیل کو زمینی حملہ روکنے کا مشورہ دے دیا۔۔۔

خبر نمبر 6

اسرائیلی وزیراعظم کی مقبوضہ بیت المقدس میں یونانی وزیراعظم سے ملاقات یونانی وزیراعظم نے اسرائیلی کاروائی کو دفاع کا حق قرار دے دیا ادھر ایرانی وزیر خارجہ کا حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماں سے ٹیلیفونک رابطہ مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں نے کہا وہ طویل جنگ کے لیے تیار ہیں دوسری جانب ترجمان امریکی قومی سلامتی جون کربی بولے ایران مشرق وسطی میں امریکی فوج پر حملوں کے لیے سہولت کاری فراہم کر رہا ہے ایران تنازع سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ایسا نہیں کرنے دیں گے ۔۔۔۔

خبر نمبر 7

اسرائیلی بربریت کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں دنیا بھر میں احتجاج امریکہ برطانیہ جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے مظاہری میں فلسطینی پرچم لہرائے اسرائیل دہشت گرد ریاست اور فلسطین کو آزاد کرو کہ نعرے لگائے فرانس کے دارالحکومت میں ہزاروں شہریوں کا فلسطین کے حق میں احتجاج ڈین مارک کینیڈا اور نیوزی لینڈ میں بھی مظاہرے غزہ میں اسرائیلی بربریت بند کرنے کا مطالبہ بھارت میں بھی ہزاروں افراد فلسطین کے حق میں سڑکوں پر نکلے نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کرنے پر درجنوں شہری گرفتار کر لیے گئے ہیگ میں عالمی کریمنل کورٹ کے باہر احتجاج کرنے والے 19 افراد گرفتار ۔۔۔

خبر نمبر 8

نگران وزیراعلی کا لاہور سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ پروجیکٹ کا دورہ والٹن اوورہیڈ برج کے کام کا بھی جائزہ لیا محسن نقوی کا رات گئے ایم اے جناح روڈ اوکاڑا کا بھی دورہ تعمیر اور بحالی کا کام دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم تمام وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔۔۔۔

خبر نمبر 9

غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی میں صرف سات دن باقی افغان شہریوں کے وطن واپسی جاری گزشتہ روز 2700 افراد کی واپسی ہوئی مجموعی تعداد 64795 ہو گئی یکم نومبر کے بعد غیر قانونی تارکین کی فارن ایکٹ کے تحت بے دخلی اور جاری کرنے کی منظوری ضلع انتظامیہ پروسیکیوشن اور جیل انتظامیہ کو خصوصی اختیارات مل گئے صوبوں نے بھی گرفتار کر کے بے دخل کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے ۔۔۔

خبر نمبر 11

کراچی میں ویمن ایس ایچ او غیر قانونی چھاپوں میں ملوث نکلی پولیس نے انسپیکٹر شازیہ میمن نے ایک معطل اہلکار اور مخبر کے ساتھ مل کر متعدد چھاپے مارے اور رشوت لیتی رہی گیسٹ ہاس میں چھاپے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ادھر کورنگی میں پولیس مقابلہ تین ڈکیت گرفتار تین پسٹلز نو موبائل فونز اور تین لاکھ کیش برآمد ہوا شہر میں چند گھنٹوں کے دوران تین پیٹرول پمپ بھی لوٹ لیے گئے ۔۔۔

خبر نمبر 12

اقوام متحدہ کے قیام کو 78 سال مکمل کئی دہائیاں گزر جانے کے باوجود مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ خاموش اقوام متحدہ کے یوم تاسیس پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے پیغام میں کہا عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کی مشترکہ ذمہ داریاں فراموش نہیں کرنی چاہیے پاکستان اقوام متحدہ کے پرچم تلے خدمات کی منفرد تاریخ رکھتا ہے دنیا کو آنے والی نسلوں کے لیے بہترین جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں ۔۔۔۔

خبر نمبر 13

دنیا میں امریکی ہتھیاروں کی فروخت بڑھ گئی برطانیہ فن لینڈ اور لتھوانیا کو مزید ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی گئی برطانیہ کو تین ہزار میزائل فن لینڈ کو 150 اینٹی ریڈییشن گائیڈڈ میزائلز اور لتھوانیا کو 36 میزائل فروخت ہوں گے۔۔۔

خبر نمبر 14

امریکہ میں شدید دھند کے باعث موٹروے پر 150 سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں سات افراد ہلاک 25 زخمی ہو گئے ادھر برازیل کے شہر ریوڈی جنیرومیں جرائم پیشہ گروہوں نے 35 بسوں کو اگ لگا دی پولیس نے گروہ کے لیڈر کو مقابلے میں ہلاک کیا تھا ۔۔۔