خبرنمبر1

نوازشریف کو بڑا ریلیف مل گیا، پنجاب حکومت نے قائد ن لیگ کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کر دی ، نگران پنجاب کابینہ نے سزا معطلی کی منظوری دی، نوازشریف نے پنجاب حکومت کو درخواست کی تھی لیگل پیچید گیاں نہیں ہوتی بنا دی جاتی ہیں پنجاب حکومت سزا معطل کر سکتی ہے ۔ لگتا ہے کیسز عجلت میں بنائے گئے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں رجوع کیا گیا تھا۔ سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اس ججمنٹ کو آفر کیا تھاکابینہ نے لیگل ایڈواائز کے تحت فیصلہ کیا۔ قانونی ماہرین کی آراء

خبرنمبر2

توشہ خانہ کیس میں زرداری اور یوسف رضا گیلانی بھی ملزمان ہیں، زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،

خبرنمبر3

توہین الیکشن کمیشن کا کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم پیشی پر سیکرٹری داخلہ طلب، وزارت داخلہ اگر ایک شخص کو سیکورٹی نہیں دے سکتا تو الیکشن کیسے کرائے گا۔ ہمیں کیسے حکم دے سکتا ہے ، الیکشن کمیشن کے ریمارکس، چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں وہ خود بھی اظہار کر چکے ہیں ،اےآئی جی آپریشنز کا موقف، چیئرمین پی ٹی آئی جو کہتے ہیں آپ کو یقین ہے وہ صحیح کہہ رہے ہیں ، ممبر سندھ کا استفسار، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 13نومبر تک ملتوی کر دی۔

خبرنمبر4

پیپلزپارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ کا اعتراض نہیں کرنا چاہیے ، پیپلزپارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ کبھی ملی ہی نہیں، یہ کوئی نئی بات نہیں ہو گی ، آئندہ حکومت سے متعلق فیصلہ عوام کریں گے ۔ جو معاملات عدالتوں میں ہیں ان کا فیصلہ عدالتوں کو ہی کرنے دیں۔ یوسف رضا گیلانی کی میڈیا ٹاک

خبرنمبر5

خورشید شاہ کے نوازشریف کو مشورے ، ن لیگی قائد میاں محمد شریف بن کر ریاست کو بچائیں ، ابھی تک میاں صاحب انوکھے لاڈلے دکھائی دے رہے ہیں، بہترین سیاست کریں کسی کی مدد سے مت آئیں، ورنہ گو نواز گو کے نعرے لگیں گے ، پہلے کہتے تھے الیکشن کی تاریخ نوازشریف کے لیے روکی گئی ۔

خبرنمبر6

میں موجودہ سیاسی صورتحال میں الیکشن لڑنے کا قائل نہیں، یہاں سیاست صرف اقتدا رکے لیے ہوتی ہے اصلاحات تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، نیب نے ملک کو مفلوج کیا ہوا ہے، احتساب کے ادارے کو صرف جوڑ توڑ کیلئے رکھا گیا ہے ۔ میری اپیل ہے کہ نیب کو ختم کر دیاجائے ، سالہاسال سے عدالتوں کے چکر لگانے والوں کو انصاف نہیں مل رہا، شاہدخاقان عباسی کی میڈیا ٹاک