خبرنمبر1

توشہ خانہ کیس میں نوازشریف نے عدالت میں سرنڈر کر دیا، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوازشریف کی ضمانت منظور کر لی ، مسلم لیگ ن کے قائد کی آئندہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تو جج محمد بشیر نے کہا فردجرم کے لیے تو آنا ہی پڑے گا، نوازشریف کی حاضری ان کی نشست پر ہی لگوائی گئی ۔ حاضری کے بعد عدالت نے نوازشریف کو جانےکی اجازت دے دی۔ نوازشریف کی ضبط پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری،

خبر نمبر 2

ایون فیلڈ، العزیزیہ کیس اپیلیں بحال کرنے کی دخواستیں کچھ دیر بعد ہو گی، نوازشریف اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔ نیب پراسیکیوشن ٹیم کمرہ عدالت پہنچ گئی ۔ شہبازشریف خواجہ سعد رفیق ، خواجہ آصف ، عطا تارڑ ، محسن نواز رانجھا بھی کمرہ عدالت پہنچ گئے ۔

خبرنمبر3

نگران حکومت نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا معطل کر دی۔ نگران حکومت نے کرمنل پروسیجر کوڈ کے سیکشن 401کے تحت معطل کی گئی ، نوازشریف کی سزا معطلی پر قانون واضح ہے، اشتر اوصاف، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے ، سابق اٹارنی جنرل، صدر ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد قیصر امام بولے سیکشن 401 میں یہ بھی آپشن ہے سزا کنڈیشنز کے ساتھ معطل کی جائے ، حکومتی آرڈر آئے گا تو معلوم ہوگاکہ سزا کیوں معطل کی گئی ۔

خبرنمبر4

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کر دی، جسٹس میاں گل حسن نے کہا ابھی ہم کوئی عبوری ریلیف نہیں دے سکتے، کسی شخص کے لیے رولز کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے ، درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، فیصلہ بعد میں ہوگا، جسٹس میاں گل حسن کے ریمارکس۔وکیل سلمان اکرم نے کہا ملزم کی سیکیورٹی کیلئے جیل ٹرائل کیاجارہاہے ملزم سے تو پوچھا ہی نہیں گیا، ملزم نے نہیں کہا کہ سکیورٹی خدشات پر جیل ٹرائل کیاجائے۔

خبرنمبر 5

سپریم کورٹ نے الیکشن ایک تاریخ پر کرانے کی درخواست خارج کر دی، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی،سیاسی استحکام ہمارا نہیں سیاسی لوگوں کا کام ہے ، صرف شفاف الیکشن نہیں لیول پلیئنگ فیلڈ بھی ملنی چاہیے ، جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس،

خبرنمبر6

پہلے چھوٹے منڈیلا نے معیشت تباہ کی ، اب معیشت درست کرنے یہ پاکستانی منڈیلا آئے ہیں ۔ شریف برادران کی اب کوئی نہیں سنے گا ان کی دکان اب بند ہو گئی ہے ، پیشی پر لائے گئے چوہدری پرویز الٰہی کی گفتگو، کہا کوئی الیکشن میں دھاندلی کا سوچ بھی نہیں سکتا، دھاندلی کرنا شریفوں کی بھول ہے ۔ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں  پرویز الٰہی کی عدالت میں پیشی، پرویز الٰہی کے وکیل نے چالان کی نقول حاصل کر لیں۔ سماعت 21نومبر تک ملتوی