خبرنمبر1
جلسہ کیا انتخابی مہم کی شروعات تھا؟شہباز شریف سے سوال، شہبازشریف نے کہا جی الحمداللہ ، صدر ن لیگ شہبازشریف کا جواب، سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق سوال پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں فرش پر اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہی ہے نا ، سوال ہوا نوازشریف نےمفاہمت ٓکی بات کی ہے، کیا آپ کی تحریک انصاف سے بھی بات ہوگی؟شہبازشریف نے کہا نواز شریف نے جو کہا اس پر وضاحت کی ضرورت نہیں۔
خبرنمبر2
نوازشریف کا استقبال کرنے کیوں نہیں گئے؟مینار پاکستان جلسے میں بھی شرکت نہیں صحافیوں کے شاہد خاقان عباسی سے سوال، سینئر لیڈر نہیں اس لیے نواز کو لینے نہیں گیا، ہر اجتماع میں جانا ضروری نہیں ہوتا،نوازشریف سے ملاقات کے متعلق سوال ہوا تو کہا جب حکم ہوا چلے جائیں گے۔ نئے پارٹی پر بولے آج کل جو پریس کانفرنسز ہو رہی ہیں وہ دوسری جماعت کے لوگ کررہے ہیں موجودہ ملکی سیاست کے تحت الیکشن لڑنے کے قائل نہیں ، نیب سیاستدانوں کو توڑنے اور جوڑنے کیلئے استعمال ہورہا ہے ۔
خبرنمبر3
پاکستان کی غوری ویپن سسٹم کی کامیاب لانچنگ، لانچنگ کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل، تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا، صدر، وزیراعظم، عسکری قیادت کی ٹروپس، سائنسدانوں ، انجینئرز کو مبارکباددی۔
خبرنمبر4
شہبازشریف کا غزہ میں امداد بھجوانے کیلئے ہنگامی ا قدامات کا مطالبہ ، کہا اسلامی قیادت عالمی برادری سے مل کر فلسطینیوں کی نسل کشی روکے ۔ بڑھتی بے حسی ، بے بسی دنیا کو سنگین نتائج کی طرف دھکیل رہی ہے ۔ انسانیت کو بچانے میںناکامی دنیاجکے امن کی ناکامی ہو گی۔ جلد اس مسئلے کا حل نہ نکلا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا،


