خبرنمبر1

پنجاب کے وکیل دعویٰ لکھنا کب سیکھیں گے؟چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس، زمین کے تنازع کیس میں درخواست غیر واضح ہونے پر وکیل کی سرزنش، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست میں استدعا ہی درج نہیں ،عرضی نویس سے ڈرافٹنگ کرائی جاتی ہے ، کیاپنجاب کے پنجاب کے لا کالجز ڈرافٹنگ نہیں سکھاتے؟سب سے زیادہ لڑائی جھگڑے پنجاب میں ہوتے ہیں اور ہڑتال بھی وہیں، ہڑتالکرنا وکیل کا حق کیسے ہو گیا؟ درخواستوں کی ڈرافٹنگ صحیح نہ ہونے پر پاکستان بار اور پنجاب کو نوٹس جاری،

خبرنمبر2

عسکری ٹاور حملہ کیس ، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 24ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت، عدالت کی پراسیکیوشن اور اسپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل دینے کی ہدایت، ضمانتوں پر مزید سماعت 28اکتوبر تک ملتوی،

خبرنمبر3

پنجاب میں ملزمان کو قیدیوں کی وین میں لانے کا سلسلہ ختم، لاہور ہائیکورٹ کے جج شجاعت علی خان کا پنجاب کی عدالتوں میں تمام ملزمان کی وڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا فیصلہ، منصوبے کے باعث قومی خزانے کی کروڑوں روپےکی بچت اور کچہریوں میں رش کم ہوگا۔ وہاڑی میں منصوبے کی کامیابی کے بعد پنجاب میں بھی نافذ کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

خبرنمبر4

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹ کا دورہ، قائد ڈسٹرکٹ سے والٹن روڈ تک تعمیر ہونے والی سڑک کا معائنہ،والٹن اوور ہیڈ برج پراجیکٹ کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کی ہدایت، یہ منصوبہ لاہور کی ترقی کو نئی سمت دے گا، محسن نقوی کی گفتگو،

خبرنمبر5

نگران وزیراعلیٰ سندھ کا سکھر کے اسپتال کا سرپرائز وزٹ،شعبہ حادثات کا معائنہ ، بستر کم ہونے پر برہمی کااظہار،ایمرجنسی میں مرد اور خواتین کو ایک ساتھ رکھنے پر حکام کی سرزنش، سول اسپتال کے ایم ایس کو معطل کر دیا، نگران وزیراعلیٰ مقبول باقر کا سکھر کے اسکول کا بھی دورہ، کلاسز کا معائنہ،

خبرنمبر6

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی امجد صابری قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار، گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔ ملزم نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے معروف قول امجدصابری کوقتل کیا۔ جیل سے نیٹ ورک چلاتا رہا ، حال ہی میں رہا ہواا تھا۔