لاہور (ای پی آئی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کی انٹرا کورٹ اپیل پر کارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔
تفصیل کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو انٹی کرپشن مقدمے میں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔
لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کیلئے طلب کر لیا۔عدالت عالیہ نے پرویز الہیٰ کی جانب سے دائر کردہ انٹرا کورٹ اپیل پر کارروائی آئندہ ہفتے کی تاریخ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔


