اسلام آباد (ای پی آئی ) ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے جائزہ کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر ملکی میڈیا اور مبصرین کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے

الیکشن کمیشن کے مطابق غیر ملکی میڈیا اور مبصرین کی رجسٹریشن کیلئے اوپن ڈور پالیسی رکھی گئی ہے، کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستہ افراد کی بطور مبصر رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔

ہر غیر ملکی صحافی اور مبصر کو تمام کوائف اور دستاویزات جمع کروانا ہوں گے، کسی بھی ادارے سے ملحقہ شخص کی اتھارٹی لیٹر کے بغیر رجسٹریشن نہیں کی جائے گی،

ہر غیر ملکی صحافی اور مبصر کو حکومت پاکستان سے سکیورٹی کلیئرنس لانا لازم ہوگا۔