خبرنمبر 1
غزہ سے بلند ہوتی معصوم بچوں کی آہ و بکا، عالمی برادری کے جنگ بندی کے اقدامات پر سوالیہ نشان ، کیا غزہ کے اسپتال میں انکیوبیٹر پر موجود بچوں کی جانیں بچ پائیں گی؟ایندھن نہ ملا تو آج غزہ کے اسپتال بند ہو جائیں گے۔ اسرائیل کا صاف انکار، ایندھن غزہ نہیں جانے دیں گے ۔حماس سے تیل مانگیں، ان کے پاس ذخیرہ ہے ۔ اسرائیل نے غزہ کی بجلی ، پانی تمام ضروریات روک رکھی ہیں۔ رفاہ سے امدادی سامان کے 20 میں 8 ٹرک ہی داخل ہو سکے ۔ اسرائیل کئی بار رفاہ بارڈر کو بھی نشانہ بنا چکا۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے آج مزید 425 فلسطینی شہید ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 5ہزار800 ہو گئی ۔ مغربی کنارے میں اسرائیل کا ڈرون حملہ ، 3 فلسطینی شہید ، متعدد زخمی گزشتہ روز 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کا بدترین دن قرار24 گھنٹوں میں 704 فلسطینی شہید ہوئے۔
خبرنمبر2
انتونیو گوتریس نے اسرائیل کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا، سلامتی کونسل میں امریکی سفیر سیخ پا، انتونیوگوتریس سےمستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا، سلامتی کونسل اسرائیل فلسطین جنگ روکنے میں پھرناکام ، روس نے امریکی تجاویز مسترد کر دیں۔ فوری اور دیر پا جنگ بندی اولین ترجیح قرار دینے کا مطالبہ ، غزہ سے مکینوں کو بیدخل کرنے کا حکم واپس لیا جائے ۔ چینی مندوب کا بھی سب سے پہلے جنگ بندی پر زور۔ انٹونی بلنکن نے کہا حماس اور حزب اللہ کو تہران کی حمایت حاصل ہے ۔ سعودی وزیر خارجہ کا غزہ کا محاصرہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ ،
خبرنمبر3
اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے ، اقوام متحدہ میں پاکستان کا فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ، پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں خطاب ، اسرائیلی کارروائی خطرناک تنازع بن سکتی ہے ۔ ذمہ دار وہی ہیں جو اس تنازع کو بڑھاوا دے رہے ہیں، ملکہ رانیہ نے انٹرویو میں کہا مغربی ممالک فلسطینیوں کے قتل میں شریک جرم ہیں ۔ حماس کو ختم کر بھی دیا تومزاحمت جاری رہے گی۔
خبرنمبر4
حکم کے مطابق نوازشریف عدالت میں حاضر ہوئے ، سرنڈر کیا، نوازشریف کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 26 اکتوبر تک توسیع، ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس ، سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ نیب نے ہدایات لینے کیلئے وقت مانگا ہے تب تک حفاظتی ضمانت دی جائے ،
خبرنمبر5
اٹک جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کے تحفظ سے متعلق بشریٰ بی بی کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت، جوسہولت نوازشریف کو دی جا رہی ہے باقیوں کو بھی دی جائے۔ لطیف کھوسہ ، چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا بھی معطل ہے پھر بھی ایساسلوک کیاجارہا ہے ۔ عدالت خادم حسین کیس میں اپنی ڈائریکشن پر ہی عمل کرا دے ۔ جسٹس عامر فاروق بولے جیل سپرنٹنڈنٹ کو اسی لیے بلا رہا ہوں تاکہ تسلی ہو جائے کہ عملدرآمد ہورہا ہے کہ نہیں۔
خبرنمبر6
شہبا زگل کے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ شہباز گل جب بھی نظرآئیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے ،
خبرنمبر7
مالی بحران ایندھن نہ ملنے پر پی آئی اے کی آج 18 پروازیں منسوخ، اندرون اور بیرون ملک پروازیں شامل ، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے ترجیحی بنیادوں کیلئے پی ایس او سے ایندھن کیش پر لیکر فلائٹ چلا رہے ہیں۔
خبرنمبر8
افغان شہریوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری، منگل کو3ہزار 185 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے ۔ اب تک 67ہزار980افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہو چکی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کہا غیر قانونی غیرملکیوں کو واپس بھیج رہے ہیں، ڈیڈلائن کے بعد دوسرے طریقے اختیار کیے جائیں گے ۔
خبرنمبر9
کراچی میں نامعلوم افراد کی دو طالبات کو اغواکرنے کی کوشش، رکشے میں سواردوافرادنے اسلحہ دکھا کر اغوا کرنا چاہا، تاہم ہم بھاگ نکلیں ،
خبرنمبر10
پشاور میں ملزمان کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ، مشکوک موٹرسائیکل سوار نے روکنے پر فائرنگ کی ، جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ہسپتال منتقل، ریگی میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 2زخمی ملزمان گرفتار،


