خبرنمبر 1
آئی ایم ایف سے نئی قسط 70کروڑ کیلئے مذاکرات نومبر کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔ جولائی تا ستمبر معاشی کارکردگی کا جائزہ لیاجائےگا، تو انائی کے شعبے میں اصلاحات پر بات ہو گی۔ سرکلر ڈیڈ کم کرنے کے لیے طریقہ کار پر عمل درآمد کاجائزہ لیا جائے گا۔
خبرنمبر2
لاہور ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ فرحت شہزادی اشتہاری ہیں اور بچوں کو بھی بیرون ملک لے جانا چاہتی ہیں۔
خبرنمبر3
سرچ کمیٹی کے بغیر بھرتی کیے سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کو کام سے روک دیا گیا،سندھ ہائیکورٹ نے سرچ کمیٹی کے بغیر تقرری غیر قانونی قرار دی تھی ۔ جن چیئرمینز کو کام سے روکا گیا ہے ان میں کراچی ،حیدآباد ، سکھر، لاڑکانہ ، میر پور خاص شامل ہیں۔ عدالتی حکم پر سختی سے عمل کیا جائے ، سیکرٹری بورڈ ز اینڈ یونیورسٹیز
خبرنمبر4
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100انڈیکس میں 410پوائنٹس کا اضافہ،انڈیکس 51ہزار 438 پوائنٹ پر ٹریڈکررہا ہے ۔
خبرنمبر5
سندھ میں گینگ ریپ ،بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات، تحریری جواب جمع نہ کرانے پر سندھ ہائی کورٹ برہم ، وزارت قانون ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم ، محکمہ داخلہ سے جواب طلب ، وکیل نے بتایا چند ماہ میں زیادتی کے 2ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ۔
خبرنمبر6
کراچی والوں کے پیسوں پر لٹیروں کی عیاشی، سپر ہائی وے سے گرفتار ڈاکوئوں کی ٹک ٹاک ویڈیوز سامنے آ گئیں، گرفتاری کے بعد متعدد شکایات، مزید 10 مقدمات درج، گرفتارچاروں ملزمان پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔


