خبرنمبر 1
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا امریکی صدر جوبائیڈن سے ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیل حماس جنگ پر تبادلہ خیال،دونوں رہنمائوں کا خطے کے استحکام کے لیے سفارتی کوششیں بڑھانے کی اہمیت پر زور، محمد بن سلمان کی خطے میں تنازعے کا پھیلائو روکنے کی تجویز، جوبائیڈن کا اتفاق،

خبرنمبر2

بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، پاور ڈویژن بجلی چوری کی صورتحال پر بریفنگ دے گا۔ وزیر خارجہ بجلی چوروں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

خبرنمبر3

آرمی چیف سے پاکستان میں فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات،آرمی چیف کا غزہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کی سخت مذمت، شہری آبادی، اسکولوں یونیورسٹیوں پر حملے جنگی جرم ہیں۔ فوری جنگ بندی سمیت غزہ کے لیے راہداری کھولی جائے ۔ تشدد کی لہر ریاستی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا نتیجہ ہے ۔ اس جنگ کو دہشت گردی سے جوڑنا نادانی ہوگی، عالمی برادری انسانی المیے کو جلد ازجلد ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔

خبرنمبر4

پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا معاملہ، پرویز الٰہی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیل پر سماعت، عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کرلیا۔ سنگل بینچ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے کالعدم قرار دیاجائے ، درخواست گزار کا موقف، سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

خبرنمبر5

عام انتخابات کے جائزہ کے لیے غیر ملکی میڈیا اور مبصرین مدعو، رجسٹریشن کے لیے اوپن ڈور پالیسی رکھی گئی ہے ۔ کسی سیاسی جماعت سے وابستہ فرد کی بطور مبصر رجسٹریشن نہیں کی جائے گی ، غیر ملکی صحافی اور مبصر کے لیے حکومت پاکستان سے سیکورٹی کلیئرنس لازمی قرار۔

خبرنمبر6

فوادچودھری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت، فواد چودھری اسلام آباد کی سیشن عدالت پیش، کیا حال ہیں چودھری صاحب؟جج طاہر عباس کا چودھری فواد سے استفسار، بس نزلہ زکام کھانسی ہے، فواد چودھری کا جواب، اپنی صحت کا خیال رکھا کریں آپ بڑے لوگوں کو عزیز ہیں ، جج کا مکالمہ ، سپریم کورٹ سے فیصلہ آ گیا ہے کیس ختم ہو گیا ہے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی ۔

خبرنمبر7

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہور میں دل کا بڑا اسپتال بنانے کی منظوری،جناح اسپتال کی ایمرجنسی کی جگہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گا۔ ایمرجنسی اور ٹراما سنٹر کو اسپتال میںمنتقل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کا زیر تعمیر سائٹ کا تفصیلی معائنہ ، عمارت اگلے ماہ تک مکمل کرنے کی ہدایت،