اسلام آباد(ای پی آئی) 9 مئی واقعات کے مقدمات میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری .انسداد دہشت گردی عدالت نے مراد سعید، عمر ایوب اور علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔

تفصیل کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور توڑ پھوڑ کے کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پاکستان تحریک انصاف کے 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، جن میں مراد سعید، عمر ایوب خان اور علی امین گنڈاپور بھی شامل ہیں۔

عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ۔

دیگر ملزمان میں شبلی فراز، فرخ حبیب، حماد اظہر، علی نواز اعوان، حسان خان نیازی، عمر سلطان اور کرنل محمد عاصم بھی شامل ہیں۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ ملزمان جہاں نظر آئیں، انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔