اسلام آباد(ای پی آئی ) سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد چیئرمین پیی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فرد جرم کی کارروائی چیلنج کردی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مدعی مقدمہ یوسف نسیم کھوکھر اور ریاست کو فریق بنایا گیا،
عمران خان کی جانب درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق مقدمے کی نقول تقسیم کے 7دن بعد چارج فریم کیا جا سکتا ہے،ٹرائل کورٹ نے 7دن کے قانونی تقاضے کو بھی مدنظر نہیں رکھا،
درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی نے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔


