اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینئر وکیل اعتزاز احسن نے سپریم آف پاکستان میں گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئےدرخواست دائر کردی۔
سینئر قانون دان کی جانب سےدائر درخواست میں وفاقی، صوبائی حکومتوں، چاروں آئی جیز پولیس، لاپتہ افراد کمیشن کو فریق بنایاگیا ہے،
اعتزاز احسن کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہریوں کو جبری گم یا لاپتہ کرنے کی روایت فوری ختم کی جائے،
لاپتہ شہریوں کو فوری بازیاب کرانے کا حکم دیاجائے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ طاقتور کمیشن بنایا جائے جو لاپتہ افراد کی بازیابی کو ممکن بنائے۔


