راولپنڈی(ای پی آئی ) اینٹی کرپشن لاہور کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی حوالگی اور راہداری ریمانڈ کی درخواست عدالت نے مستر کر دی ، تفصیل کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور کی جانب سے دائر درخواست پر سینئر سول جج راولپنڈی غلام اکبر نے سماعت کی
عدالت نے ریمارکس دیے کہ سابق وزیراعلیٰ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے زیر حراست ہیں،وہاں رجوع کیا جائے۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی حوالگی اور ایک دن کے راہ داری ریمانڈ کی درخواست دائر کی تھی۔
عدالتی فیصلے کے بعد اینٹی کرپشن ٹیم لاہور، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی، جہاں پرویز الٰہی کی حوالگی کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دیے جانے کا امکان ہے۔


