خبر نمبر 1

ضمانت کی منسوخی پر پی ٹی ائی کے سابق ایم این اے سلیم الرحمن احاطہ عدالت سے گرفتار ریمانڈ کے لیے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہنگامہ آرائی کے کیس میں مراد سعید شبلی فراز عمر ایوب علی امین گنڈاپور حماد اظہر سمیت کئی رہنماں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری اسلام اباد کی انسداد دہشت گردی کا ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم ۔۔۔

خبر نمبر 2

تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری این اے 58 گجرخان سے سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری عظیم نے بھی راہیں جدا کر لی نو مئی کے واقعات کی مذمت۔۔۔

خبر نمبر 3

سیاست میں ریاستی اداروں کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ رویوں کی کوئی گنجائش نہیں عبدالعلیم خان کی منزہ حسن سے گفتگو ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں خواتین کے لیے شعبہ قائم منزہ حسن کی نگرانی میں پارٹی سرگرمیوں کا آغاز ۔۔۔

خبر نمبر 4

سکیورٹی خدشات اداروں نے نواز شریف اور شہباز شریف کو ایک ساتھ سفر کرنے سے روک دیا دیگر خاندانی افراد کو بھی ایک مقام پر اکٹھا نہ ہونے کی ہدایت نواز شریف کے اسکواڈ کو دو جیمرز اور دیگر سیکیورٹی الات فراہم کر دی ہے ۔۔

خبر نمبر 5

اسرائیل کو کیسے جواب دیا جائے حزب اللہ کے سربرا حسن نصر اللہ کی حماس اور اسلامک جہاد کی رہنماؤں سے ملاقات مشترکہ دشمن پر فتح کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال مزاحمتی تحریکوں کے اتحاد کو مجبور کرنے کے عزم کا اعادہ۔ ۔۔

خبر نمبر 6

اسرائیلی حملوں میں شہادتوں کے خدشات غزہ میں والدین بچوں کو نشانیاں باندھنے لگے خاندان ایک ساتھ رہنے کی بجائے الگ الگ مقامات پر رہنے پر مجبور بچی کا کہنا ہے کہ آدھاخاندان خان یونس اور باقی غزہ میں رہتا ہے شہید ہو گئے تو ماں دھاگے سے ہمیں پہچان لے گی۔۔۔

خبر نمبر 7

غزہ میں بچوں کا قتل عام عالمی ضمیر پر اجتماعی داغ قرار یونیسیف ڈائریکٹر کا فوری جنگ بندی اور امداد کی ترسیل کا مطالبہ کہا بچوں کو قتل کرنا ہسپتالوں اور سکولوں کو نشانہ بنانا اور انسانی امداد کو روکنا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار ۔۔۔

خبر نمبر 8

نہتے شہریوں پر مظالم بے نقاب کرنے پر اسرائیلی پولیس نے اداکارہ مائسہ عبدالحادی کو گرفتار کر لیا مائسہ دو برس قبل بھی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوئی ۔۔۔

خبر نمبر 9

سراج الحق کی عوام سے 29 اکتوبر کو امریکی سفارت خانے کے باہر پہنچنے کی اپیل کہا فلسطین میں روز 5 ہزار فلسینی شہید ہو رہے ہیں کفن تک دستیاب نہیں اسرائیل کی تین لاکھ فوج نے محاصرہ کیا ہوا ہے اسلامی ممالک کی 74 لاکھ فوج ہے جاگنے کے لیے عالم اسلام کو اور کتنی لاشوں کی ضرورت ہے ۔۔۔

خبر نمبر 10

سوشل میڈیا
نوجوانوں کی ذہنی حالت کو نقصان پہنچا رہا ہے امریکی ریاستوں نے میٹا پر مقدمہ دائر کر دیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بچوں میں ڈپریشن بے چینی اور بے خوابی پھیلانے کا الزام عائد۔ ۔