خبرنمبر 1

پی ٹی آئی دور میں سرکاری سوشل میڈیا ٹیمز سے پروپیگنڈے کا انکشاف، انہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے 9مئی کو کارکنوں اور عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ۔ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا گیا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام کی آڑ میں سوشل میڈیا ٹیموں کو مذموم بیانیہ پھیلانے کا ٹاسک دیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے بجٹ میں اس پراجیکٹ کی لاگت 870 ملین روپے رکھی گئی تھی۔ سوشل میڈیا ٹیم میں شامل ملازمین کی تنخواہ 25سے 40 ہزار روپے تھی ۔ پی ٹی آئی کے ریاست مخالف پروپیگنڈے میں شامل پہلے سے موجود 800 اکاؤنٹس کی تحقیق کی گئی ۔ جن میں 72.5فیصد اکائونٹس کا 2021سے پہلے پی ٹی آئی کیطرف سیاسی جھکاؤ نہیں تھا، جون 2022کے بعد 86 فیصد اکائونٹس نے اپنا سیاسی جھکائو تبدیل کیا اور پی ٹی آئی کا بیانیہ پوسٹ کرنا شروع کیا۔

خبرنمبر2

پی ٹی آئی کے سابق ترجمان فیاض احمد چوہان کہتے ہیں سوشل میڈیا ٹیم میں بھرتیوں کا عینی شاہد ہوں ، سابق وزیراعظم ان کے سامنے رپورٹ لیتے تھے، فیصل جاوید ، افتخار درانی ارسلان خالد سے رپورٹ لیتے تھے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو پتا چل گیا تھا حکومت جانے والی ہے ۔ کے پی ترقیاتی پروگرام سے 87کروڑ روپے نکال کر سوشل میڈیا ٹیم کی بھرتیاں کیں ۔ استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ ریاست اور عوام میں دراڑیں ڈالنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ پاک فوج کو بدنام کرنے کیلئے قومی خزانہ استعمال کرنے کا الزام، نوجوانوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا بے دریغ استعمال ہوا ،

خبرنمبر3

پاکستان میں  الیکشن غیرملکی مبصرین بھی مانیٹرکریں گے ۔ الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کے لیے دعوت نامے جاری کر دئیے۔ غیر ملکی مبصرین کو جلد ویزا کے حصول کے لیے وزارت خارجہ کے پاکستان آن لائن پورٹل پر کوائف جمع کروانے کی ہدایت، سیکیورٹی کلیرنس لازمی قرار، الیکشن کمیشن میں ایکریڈیشن بھی کرانا ضروری ہوگا، سیاسی وابستگی رکھنے والوں کو ایکڑیڈیشن جاری نہیں کیاجائے گا۔ غیر ملکی مبصرین انتخابی بے قاعدگیوں کی رپورٹ جمع کروائیں گے۔ انتخابی عمل بہتر بنانے کے لیے تجاویز بھی دے سکتے ہیں،

خبرنمبر4

چیئرمین پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کرانے کا حکم ، نعیم پنجوتھا نے کہا جیل میں وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے نہیں  ملنے دیا جاتا۔ جیل میں انتظامی معاملات مینوئل کے مطابق چلتے ہیں، جج ابو الحسنات نے کہا کہ یہ ایڈمنسٹریٹو معاملات ہیں جیل مینوئل پر جیل میں معاملات چلتے ہیں، نعیم پنجوتھا نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں  قائم کمرہ عدالت بہت چھوٹا ہے ، جس پر جج ابو الحسنات نے کہا سیل کی دیوار تڑوا دی، کیا کمرہ عدالت کی دیوار بھی تڑوا دوں؟

خبرنمبر5

مراد سعید، عمر ایوب ، علی امین گنڈاپور ، شبلی فراز، فرخ حبیب ، حماد اظہر سمیت 10 پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ جاری، پی ٹی آئی رہنما علی نواز، حسان نیازی ، عمر سلطان ، محمد عاصم بھی شامل ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس ،توڑ پھوڑ ، مسلسل غیر حاضری پر دائمی واارنٹ جاری کیے ۔ عدالت نے حکم دیاکہ ملزم جہاں نظر آئیں گرفتار کر کے پیش کیاجائے۔ ملزما ن کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے ۔ اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے بغاوت پراکسانے پر شہبازگل کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔

خبرنمبر6

اسرائیل حماس جنگ علاقائی معیشتوں کو متاثر کررہی ہے ، غزہ کے پڑوسی ممالک لبنان اوراردن میں معیشت کے متاثر ہونے کے اثرات نظر آرہے ہیں، آئی ایم ایف کا مشرق وسطی میں جاری تنازع پر تشویش کااظہار، آئی ایم ایف کے سربراہ نے کہا مشرق وسطی تنازع ایسے وقت ہو رہا ہے جب شرح نمو سست ، شرح سود زیادہ ہے ، کورونا اور جنگ کے سبب قرضوں کی فراہمی مشکل ہو رہی ہے ۔ آئی ایم ایف کی سربراہ کا سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب

خبرنمبر7

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 2نومبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ جائزہ مشن کی قیادت ناتھن پورٹر کریں گے ۔ جائزہ مشن پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہوا تو قرضے کی اگلی قسط جاری کرنے کی سفارش کرے گا۔ جسکی روشنی میں ایگزیکٹو بورڈ دسمبر میں 71کروڑ ڈالر اجرا کی منظوری دے گا۔

خبرنمبر8

کراچی کے علاقے صدر میں گاڑی پر فائرنگ ، ایک شخص زخمی، پولیس کو بیان میں کہا فارماسیوٹیکل کمپنی میںسیلز منیجر ہے کچھ افراد کو نوکری سے نکالا تھا جس پر دھمکیاں مل رہی تھیں ، موٹرسائیکل سوار آئے شیشہ نیچے کرنے کا کہا اور فائرنگ کی ۔ واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ۔