خبرنمبر 1
سالانہ ترقیاتی پروگرام کی آڑ میں جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، ٹاپ ٹرینڈ پر آنا پی ٹی آئی چیئرمین کا پسندیدہ مشغلہ تھا، قوم کا پیسہ بے دریغ استعمال کیا گیا ، پی ٹی آئی نے سرکاری وسائل سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا، اداروں کو بدنام کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ ایک شخص کی خود پسندی کیلئے 870ملین روپے خرچ کیے گئے ۔ ترجمان آئی پی پی فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس
خبرنمبر2
عوام کے پیسوں کو اپنی مہم کیلئے استعمال کیا گیا، پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو بے دردی سے لوٹا، ریاست مخالف پروپیگنڈے کیلئے سرکاری پیسہ استعمال کیا گیا۔ اداروں کے خلاف مہم چلائی گئی۔ غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں۔ عطاتارڑ کی پریس کانفرنس
خبرنمبر3
غزہ پر ظلم کی اندھیری رات مزید طویل، صیہونیوں کی بمباری کے نتیجے میں مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید، اسرائیلی فورسز نہتے بچوں،خواتین اور بزرگوں کو بھی نشانہ بنانے لگیں ، قلقیلیہ میں فائرنگ سے 19سالہ حمزہ شہید، قلندیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید، 5افراد زخمی
خبرنمبر4
غزہ میں معصوم بچوں کی زندگی کو خطرات لاحق، غزہ میں انکیوبیٹر پر موجود 120بچوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، بجلی بند ہوئی تو بچوں کا زندہ رہنا مشکل ہو جائے گا۔ وینٹی لیٹر پر موجود فلسطینیوں کی سانسیں بھی رکنے کا خدشہ ، اگر ایندھن نہ ملا تو غزہ کے اسپتال آج بند ہو جائیں گے۔ اقوام متحدہ کے خبردار کرنے کے باوجود اسرائیل ہٹ دھرمی پر قائم
خبرنمبر5
غزہ کا 3لاکھ اسرائیلی فوج نے محاصرہ کیا ہوا ہے ، اس وقت ہمارے ہزاروں بھائی ، بہنیں اسرائیلی جیلوں میں ہیں ، اسرائیلی دہشتگردی کا مقابلہ نہ کیا گیا تو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہے ۔ مسلم حکمران آگے بڑھیں اور غزہ کو بچائیں۔ عسکری حمایت بھی کرے ، جہاد کا اعلان بھی کرے ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی پریس کانفرنس
خبرنمبر6
سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پر مباحثے میں تنقید، امریکی نوجوان نے اسرائیلی حماس جنگ پر ہیلری کو آڑے ہاتھوں لیا ،نوجوان کا کہنا تھا بائیڈن کی پالیسی امریکی عوام کی ترجمان نہیں ، امریکاکو عالمی جنگ میں کیوںدھکیلا جارہا ہے ، امریکی نوجوان کا ہیلری سے سوال ،
خبرنمبر7
بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہمیں الیکشن کیلئے ایڑیاں رگڑنی پڑ رہی ہیں، ابھی تک الیکشن میں ابہام ہے ، پی پی بہت مستقل مزاجی سے کہہ رہی ہے کہ الیکشن کی تاریخ دیں ، انتخابات ہمارا حق ہے ،مردم شماری پر تحفظات کے باوجود الیکشن نہیںروکا،الیکشن کی تاریخ اور لیول پلیئنگ فیلڈ بھی ہوتی توہم گیس کی قیمتوں پر بات کررہے ہوتے، پی پی رہنما شیری رحمان کی میڈیا ٹاک


