خبرنمبر 1
القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواست،اسلام آبادہائیکورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا،جسٹس بابر ستار بینچ سے علیحدہ ہو گئے۔ ریمارکس دئیے جس بینچ نے یہ آرڈر دیا میر ا اس بینچ سے اختلاف رائے ہے ۔ میں یہ کیس نہیں سن رہا، جس بینچ نے یہ فیصلہ دیا وہی یہ کیس سنے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں فر د جرم ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔
خبر نمبر2
پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن سے پھر الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ، پیپلزپارٹی کے رہنما نیر بخاری کہتےہیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے سے انتخابی نتائج پر سوالیہ نشان ہوگا۔ نتائج تسلیم نہ ہوئے تو بحران سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ سندھ سے پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے 3 سابق ایم پی اے پی پی میں شامل، اسلم ابڑو، شہر یارمہر اور علی گوہر مہر پی پی کاحصہ بن گئے ۔
خبرنمبر3
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے پاکستان میں چینی سفیر کی ملاقات، وزیراعظم کا کہنا تھا حالیہ معاہدوں سے اقتصادی راہداری میں نئے باب کا اضافہ ہوگا، چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو خطے کی ترقی کا ضامن ہے ۔
خبرنمبر4
صرف افغان نہیں تمام غیر قانونی مقیم افراد کو نکالنا ہے ، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہیں یہ نہیں ہوتا کوئی غیر قانونی طور پر آکر بیٹھ جائے، کہا حکومت ایران سے آنے والے بلوچوں کو بھی نکال رہے ہیں، غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو وااپسی کی مہلت میں 6 دن باقی، 31 اکتوبر کے بعد گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنایا جائے گا۔
خبرنمبر5
نجکاری کے 18سال بعد بھی کے الیکٹرک کا سبسڈی پر انحصار، سرکاری بجلی کمپنیوں کے مطابق کے الیکٹرک کو سب سے زیادہ سبسڈی دیے جانے کاانکشاف، کے الیکٹرک 169 ارب روپے کی سبسڈی لے رہی ہے ۔ پاور ڈویژن کے مطابق دیگر 7 سرکاری کمپنیوں کو 158 ارب کی سبسڈی مل رہی ہے ۔


