اسلام آباد (ای پی آئی ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا گیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں  جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل  تین رکنی بینچ یکم نومبر کو سماعت کرے گا،

رجسٹرار سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے،عدالت نے گزشتہ سماعت پر تمام فریقین سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس ، سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
واضح رہے کہ پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، الیکشن کمیشن، آئی بی سمیت دیگر نے نظرثانی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کر رکھی ہے