خبرنمبر 1
ایندھن اور گاڑیوں کی کمی کی وجہ سے فلسطینی اپنے پیاروں کے جنازوں گدھا گاڑیوں پر لے جائے جا رہے ہیں ، شہید کے رشتہ دار نے بتایا سروں پرموت منڈلا رہی ہے زندہ رہنا مشکل ہو گیا ہے ۔ اپنے مردے بھی نہیں دفنا سکتے ، حفاظت کے لیے اللہ سے فریاد کرتے ہیں ، اور کوئی سننے والا نہیں ،اسرائیل کی 19ویں روز بھی بمباری ، رات بھر غزہ میں شدید گولہ باری کی شہادتیں 2700بچوں سمیت 6ہزار سے تجاوز کر گئیں ،
خبرنمبر2
تم کو سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے ، ہٹ دھرم اسرائیل کی اقوام متحدہ کو دھمکی ، یو این انسانی حقوق کمیشن کے ارکان کو ویزا دینے سے انکارکردیا۔ فلسطینیوں کی حمایت یو این سیکرٹری جنرل کا جرم بن گیا۔ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دیں ، پہلے انتوگوتریس سے میٹنگ منسوخ کی پھر ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ اسرائیلی مندوب سے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ ہم نے ان کے بیان پرویزے دینے سے انکار کیا ہے ، اب وقت آ گیا ہے کہ سبق سکھایا جائے ۔
خبرنمبر3
بے سروسامانی کے باوجود مسیحا غزہ میں زندگی بچانے میں مصروف، ڈاکٹروں نے اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کے بچے کو بچا لیا۔ امدادی کارکنوں نے کئی گھنٹوں بعد بچے کو ملبے تلے سے نکال لیا۔ ایک بچہ دوست کو تسلی دیتا رہا فکر نہ کرو تمہاری ماں اور بہن زندہ ہیں۔ خدارا بچوں کو تو قتل نہ کرو زخموں سے چور بچے کی دہائی ،
خبرنمبر4
ایرانی سفیر کا کہنا ہے امید ہے سعودیہ اب امریکی گھٹیا کھیل کا حصہ نہیں ہوگا، تعلقات میں بہتری کے لیے ایران اور سعودیہ دونوں کو برابر کا کردارادا کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر رضا امیری کا خصوصی انٹرویو، کہا اسرائیل بہت چھوٹا ہے کہ ایران کے خلاف کچھ کر سکے ، اسرائیل خطے میں اسلامی مزاحمت سے ڈرا ہوا ہے ، اسلامی ملک اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے ، ایک سوال پر ایرانی سفیر نے کہا ایران کے پاکستان اور بھارت سے تعلقات ہیں ایران سمجھتا ہے کہ پاکستان بھارت سے جنگ نہیں چاہتا،
خبرنمبر5
حماس پوری امت کی طرف سے لڑ رہی ہے ، مسجد اقصیٰ تمام سلمانوں کی ہے ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا خطاب ، کہا فلسطین میں سرائیل کے مظالم مسلسل جاری ہیں ، حماس نے اسرائیل سے مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کی ۔
خبرنمبر6
اے ٹی سی اسلام آباد نے پرویز الٰہی کو راہداری ریمانڈ پر اینٹی کرپشن لاہور کے حوالے کردیا۔ جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے پرویز الٰہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ لیا ، اینٹی کرپشن حکام پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے ہی لے کر لاہور روانہ ۔
خبرنمبر7
آئی ٹی کمپنیوں کو 50فیصد ریونیو ڈالرز میں رکھنے کی اجازت مل گئی ، وزیر آئی ٹی عمر سیف کی پریس کانفرنس، کہا ایچ ای سی کیساتھ مل کر آئی ٹی گریجویٹس کا ٹیسٹ لیں گے۔ حکومت فری لانسنگ کے لئیے سہولت فراہم کرے گی،15لاکھ افراد فری لانسنگ سے کما رہے ہیں ، پڑھے لکھے نوجوانوں کو سہولت دیں گے تو وہ دن میں 30ڈالر آسانی سے کما سکیں گے ۔ اگلے کچھ سال میں پاکستان بلین ڈالر کے اسٹارٹ اپس آئیں گے ۔
خبرنمبر8
نگران وزیراعلیٰ سندھ کا خیر پور میں سرکاری اسکول کا دورہ، ڈی ای او سے پوچھا بچے غیر حاضر کیوں ہیں؟آپ نے انسپکشن کی؟سائنس ٹیچر نے بچوں کو کوئی پریکٹیکل نہیں کرایا، استاد ہو کر آپ بچوں کو تباہ کررہے ہو، ایسے اساتذہ کا کیا فائدہ جو سکول صرف ٹائم پاس کرنے آتے ہیں ، اسکول کو 15دنوں میں بہتر کرنے کی ہدایت،


