خبرنمبر 1
90 روز میں عام انتخابات ، کیس سماعت کے لیے مقرر، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 2نومبر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، پی ٹی آئی اور دیگر نے 90 روز میں انتخابات کے لیے درخواستیں دائر کیں ۔ فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس بھی سماعت کے لیے مقرر، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ یکم نومبر کو سماعت کرے گا۔ فریقین کو نوٹسز جاری ، عدالت نے گزشتہ سماعت پر تمام فریقین سے تحریری جواب طلب کیا گیا تھا۔
خبرنمبر2
آسٹریلیا کا نیدر لینڈز کو جیت کے لیے 400رنز کا ہدف، آسٹریلیا کی جانب سے میکسویل کا ڈچ بولرز پر لاٹھی چارج، 40گیندوں پر ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری بنائی ، ڈیوڈ وارنر نے 104رنز بنائے، اسٹیواسمتھ کے 71، لبوشین کے 62رنز بنائے۔ جواب میں نیدر لینڈ ز کی بیٹنگ کا آغاز
خبرنمبر3
ون ڈے میں کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار، بھارت کے شبمن گل کا دوسرا، کوئنٹن ڈی کاک کا تیسرا نمبر ، بولنگ ریکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سرفہرست ، پاکستانی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی 10ویں پوزیشن پر موجود ، آئی سی سی کی ون ڈے کی نئی ریکنگ جاری کر دی۔
خبرنمبر4
خیبرپختونخوا میں مالیاتی بحران شدت اختیار کر گیا، نگران حکومت کا ڈیفالٹ سے بچنے کے لیئے مالیاتی ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 25فیصد کٹوتی کی سفارشات بھی تیار، سمری منظوری کے لیے وزیراعلیٰ کو ارسال کی جائے گی ۔ ملازمین کی تنخواہوں میں 35فیصد اضافہ اور الائونسز ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور، اضافہ واپس لینے سے ماہانہ 9ارب روپے کی بچت ہو گی ۔
خبرنمبر5
لاہور ہائیکورٹ میں ریگولر کیسز کی کازلسٹ مسنوخ، جناح ہائوس اور دیگر 7مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت خارج کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی، انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی تھیں ۔


