خبرنمبر 1
نگران وزیراعظم کی آزاد کشمیر، کوئٹہ سندھ میں انسداد بجلی چوری کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت، بلوچستان میں مزاحمت، مسائل پر جامع رپورٹ پیش کی جائے ، ہماری ذمہ داری ہے آئندہ حکومت کے لیے مستحکم نظام تشکیل دیں، انوارالحق کاکڑ کا اجلاس سے خطاب ، بجلی چوری کے خلاف مہم میں 19ہزار سے زائد افراد گرفتار ہوئے ، ستمبر سے اب تک ساڑھے 39ہزار مقدمات درج ہوئے ، 179سرکاری افسران معطل کیے گئے ۔ اربوں روپے وصولی ہوئی ، حکام کی اجلاس کو بریفنگ
خبرنمبر2
سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ، وزارت داخلہ نے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی، تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔ وارنٹ انٹرپول ہیڈکوارٹر کو جاری کیے جائیں گے۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو انٹروپول کو خط لکھنے کی ہدایت، دستاویزات کا قانونی جائزہ لے کر انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا، وزارت داخلہ کا ایف آئی اے کو مراسلہ
خبرنمبر3
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی فلسطینی سفارتخانے آمد، فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع سے ملاقات، سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور شیری رحمان بھی ہمراہ تھے ۔ بلاول بھٹو کا فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ، پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا عزم
خبرنمبر4
ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی نیدر لینڈز کے خلاف ریکارڈ مارجن سے جیت، آسٹریلیا نے نیدر لینڈز کو 309رنز سے ہراد یا، ورلڈ ریکارڈ قائم ، آسٹریلیا کا 400رنز کا ہدف، نیدر لیندز کی پوری ٹیم 90رنز پر ائوٹ ، آسٹریلیا کی جانب سے میکسویل کا ڈچ بولرز پر لاٹھی چارج، 40گیندوں پر ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری بنائی ، ڈیوڈ وارنر کے 104، اسٹیو سمتھ کے 71، لبوشین کے 62رنز بنائے ۔ ایڈم زمپا کی 4اور مچل مارش کی 2وکٹیں ،
خبرنمبر5
سونے کی قیمت میں اتار چڑھائو، مقامی مارکیٹ میں سونا سستا، سونا 750روپے سستا، فی تولہ قیمت 2لاکھ 8ہزار450روپے ہو گئی ۔


