خبرنمبر 1
صدر عارف علوی نے کہا ن لیگ کو ایک بیانیے کی تلاش تھی ، وہ عوام نے نواشریف کے ہاتھ میں تھما دیا ہے ، مینارپاکستان پر نوازشریف نے پارٹیز، اداروں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی ، پھر اگلے دن سروے میں 70فیصد اکثریت نے کہہ دیا چیئرمین پی ٹی آئی سے محاذ آرائی کے خاتمے ،تمام پارٹیز کو ساتھ لے کر چلنے کے حامی ہیں۔ پیپلزپارٹی کی تعریف کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا بینظیر نے حکومت میں آکر جیلوں میں تشدد کا ماحول بدلا،جو ضیاء الحق کی پہچان تھا۔ پی پی کو جمہوریت ، حقوق نسواں کا کریڈٹ دیتا ہوں ۔ پاکستان کھپے کے نعرے کا کریڈٹ دوں گا۔
خبرنمبر2
پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ شاکر نے کہا مہاجرین سے متعلق فیصلے پر اعتراض نہیں ،مہاجرین کی واپسی کا بہتر طریقہ کار اپنانا ہوگا، معامالت سمٹنے کا وقت دیا جائے تو بہتر ہوگا، واضح کرنا چاہتے یں کہ افغانستان سے پاکستان مخالف اقدام نہیں ہوگا،
خبرنمبر3
نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے 1ماہ سے لاپتا پریاکماری کی ہر صورت بازیابی کا حکم دیدیا، سکھر میں اقلیتی برادری کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، پریا کماری کے 30روز سے لاپتا ہونے کی شکایت کی ، کیس میں ہزار افراد زیر حراست ہیں ، مقبول باقر کو بریفنگ،
خبرنمبر4
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی راولپنڈی، فیصل آباد ، گوجرانوالہ کے سیف سٹی پراجیکٹس مقررہ مدت میں پورے کرنے کی رائے، عمارتوں کے ساتھ ضروری آلات بھی خریدیں ،
خبرنمبر5
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیر صدارت وائس چانسلرز کا اجلاس، گورنر سندھ نے کہا جامعات کا مقصد صرف گریجویٹس پیدا کرنا نہیں ہونا چاہیے بلکہ ایسے ماہر ملنے چاہیں جنہیں فوری روزگار میسر ہو۔


