اسلام آباد(ای پی آئی ) سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف زیر التواء شکایات پر غور کیلئےچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اجلاس کل طلب کرلیا ہے ۔
اجلاس ججز کیخلاف زیرالتوا شکایات پر غور کیلئے طلب کیاگیا،جوڈیشل کونسل میں جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس امیر حسین بھٹی، جسٹس نعیم اختر شامل ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل ساڑھے 11 بجے ہوگا، جس میں ججز کے خلاف زیر التوا شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس اعجاز الاحسن بطور رکن شرکت کریں گے۔ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بھی بطور رکن شریک ہوں گے۔


