لاہور (ای پی آئی ) 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی لاہور میں دائردرخواست ضمانت پر سماعت ، عدالت نے درخواست ضمانت پر ریکارڈ طلب کر لیا۔

عدالت نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن کے دفتر میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر 2 نومبر تک ریکارڈ طلب کر لیا۔

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید رہائی کے بعد دوبارہ گرفتارواضح رہے کہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

کچھ روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔