لاہور(ای پی آئی ) چینی کی قیمتوں سے متعلق معاملے پر شوگر ملز مالکان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کردی۔

تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت کے 2 رکنی بینچ نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے5رکنی لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ 2 رکنی بینچ ہی چینی کی قیمتوں کے حوالے سے پنجاب حکومت کے نوٹی فکیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

30 اکتوبر سے دستیاب 2 رکنی بینچ سماعت کا آغاز کرئے گا۔واضح رہے کہ شوگر ملز مالکان نے 28جولائی کے نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا تھا۔