اسلام آباد(ای پی آئی ) وفاقی وزرا کی جانب سے عام انتخابات پر اثر انداز ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیل کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے وفاقی وزرا کے عام انتخابات پر اثر انداز ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی،

جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوئے اور بتایا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں دیا۔الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت منگل تک ملتوی کردی۔