اسلام آباد(ای پی آئی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو عقاب کا انشان الاٹ کرنے کی درخواست دی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کیا تھا
جس کے بعد اب الیکشن کمیشن نےاستحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے


