لاہور(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اتنے بہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں۔

انھوں نے کہاکہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب ہے جس نے الیکشن لڑنا ہےوہ باہر ہو،نوازشریف سزایافتہ اور اشتہاری ہیں ان کو آپ الیکشن کیلئے باہر لے آئےہیں،

ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کو پروٹوکول مل رہا ہے، ہمارے چالان تین چار ماہ سے نہیں آئے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ یہ بات پہلے سے کنفرم ہے کہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے،

ورلڈمیڈیکل ایسوسی ایشن نے صدر، وزیراعظم کو خط لکھا پوچھا یاسمین راشد کو کیوں گرفتار کیا۔