خبرنمبر1

جسٹس مظاہر نقوی سمیت مختلف ججوں کے خلاف شکایات، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل دن ساڑھے 11 بجے ہوگا، کونسل ممبران میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن شامل ،سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی سمیت دیگر ججز کے خلاف شکایات آئی تھیں۔

خبرنمبر2

بدترین خونریزی ، غزہ میں انسانی المیےنے جنم لے لیا، خونریزی کے بعد صورتحال بدترین ہو گئی ، کئی لوگ اسرائیلی بمباری کے بعد ہر طرف ملبےکے ڈھیر مسلسل بمباری سے لوگوں میں المناک افراتفری، بچوں میں شدید خوف وہراس، کئی لوگ رہائشی عمارتوں کے ملبے تلے موجود ، شہید فلسطینیوں کی تعداد6600ہو گئی ۔ 19ہزار سے زائد زخمی، شہدا میں 2500سے زائد بچے شامل صحافی کی بیوی ، بیٹی اور بیٹا شہید ، ملبے میں دیگر اہل خانہ کی تلاش جاری، اسرائیل کی 2گھروں پر بمباری سے 30افرادکی شہادت ، رہائشی عمارت پر بم گرا کر20افراد کو شہید کیا گیا۔ 900بچوں سمیت 16افراد اب بھی لاپتا، طبی عملے کے 73افراد شہید، تباہ ہیلتھ مراکز کی تعداد57غزہ کے اسپتالوں میں علاج کی سہولتیں ناپید ہو گئیں۔

خبرنمبر3

دھماکے کا الزام حماس پر دھرنے کا اسرائیلی بھانڈا پھوڑ دیا، غزہ میں الاہلی عرب اسپتال کی تباہی حماس راکٹ کا نتیجہ نہیں ، امریکی اخبارنے اسرائیل کو الاہلی اسپتال کی کا ذمہ دار قرار دے دیا،

خبرنمبر4

برازیل کے صدر کا اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام ، غزہ تنازع میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے برازیلی صدر نے کہا کہ یہ بحث نہیں ہے کہ کون صحیح ہے کون غلط،یہ جنگ نہیں نسل کشی ہے ،اب تک 2000بچے قتل کیے جاچکے ہیں ، بچوں کا اس تنازع سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

خبرنمبر5

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے امید ہے اجلاس میں اسرائیلی فلسطین مسئلےکا فوری حل نکالے گا، پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی چاہتاہے ، غزہ کا محاصرہ فوری ختم کر کے خوراک ، ادویات کی فراہمی ممکن بنائی جائے، امدادی کارکنان پربمباری روک کر اس میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیاجائے۔

خبرنمبر6

امریکی ریاست مین کے شہرلیوسٹن میں فائرنگ، 22افراد ہلاک ، 60کو زخمی کر دیا گیا۔ باولنگ کلب میں فائرنگ سے 10افراد موقع پر ہلاک ہوئے، ملزم نے لوکل بار اور مارٹ پر بھی فائرنگ کی ۔ ملزم کی خود کار رائفل تھامے تصویر جاری ، ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری،

خبرنمبر7

نوازشریف کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کا کیس ، نوازشریف آج سلام اباد ہائیکورٹ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے ، رجسٹرار آفس سے سکیورٹی سرکلر جاری، کمرہ عدالت میں داخلے کیلئے خصوصی پاسز جاری ہوں گے ۔ ایف سی کی اضافی نفری بھی عدالت کے باہر تعینات ہو گی۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اویس احمد کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

خبرنمبر8

کیا مہنگائی اس وقت نہیں تھی جب مولانا پی پی کے ساتھ تھے ؟جے یو آئی کے جلسے میں ایک شخص کی راشد سومرو پر تنقید، کہا پٹرول 350کا کر دیا آٹا کس نے اٹھایا؟چینی کس نے چھپائی ؟یہ تمہیں پتا ہوگا۔ راشد سومرو بولے کس شخص کو پیسے دے کر جلسہ خراب کرنے کیلئے بھیجا گیا ہے جس نے بھیجا ہے وہ مرد ہے تو سامنے آئے ،