خبرنمبر1

غیر ملکیوں کے انخلا کا حتمی پلان تیار، یکم نومبر سے کسی غیر قانونی مقم سے رعایت نہیں برتی جائے گی، جہاں بھی غیر قانونی افراد مقیم ہیں ان کی مکمل تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں ، غیر قانونی شناختی کارڈ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ پہلے مرحلے میں انہیں نکالا جائے گا جن کے پاس کوئی دستاویزات نہیں ، غیر قانونی افراد کے انخلا کے لیے عارضی کیمپ قائم کر دئیے گئے ، غیرقانونی افراد کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، جس نے پاکستان آنا ہے ویزا لے کر آئے ہر خاندان کو 50ہزار روپے افغان کرنسی میں لے جانے کی اجازت ہو گی۔ مہمان نواز ہیں احسان فراموش نہیں ، محسنوں کو یادرکھتے ہیں ۔ سیاسی پارٹیوں اور رہنمائوں کو تھریٹ ہیں ، نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس

خبرنمبر2

نگران وزرا کا عام انتخابات پر اثر انداز ہونے کا معاملہ ، الیکشن کمیشن کا نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، ای سی پی نے کیس کی سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کر دی۔
خبرنمبر3

چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کا کیس، الیکشن کمیشن نے سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی، چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے سماعت کی اپ کی پاور آف اٹارنی کہاں ہے ؟ ممبر الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی وکیل سے استفسار ، جوابدہ جیل میں ہیں اگلی سماعت پر جواب فائل کر دوں گا، وکیل بیرسٹر گوہر کا جواب

خبرنمبر4

پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ، سی پیک علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے ، سی پیک سے ایس سی او ممالک کے روابط کو فروغ ملے گا، نگران وزیرخارجہ کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب ،

خبرنمبر5

ہم بار بار کہہ رہے ہیں مسائل کا حل صرف انتخابات ہیں ، الیکشن کمیشن جلد از جلد انتخابات کا اعلان کرے ، پورے ملک میں انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہییں ، اس وقت معاملات سست روی کا شکار ہیں ، حکومت کا ایک پلانٹ کراچی شہر کو بجلی فراہم کررہاہے رہنما پیپلزپارٹی مراد علی شاہ کی میڈیا ٹاک

خبرنمبر6

ہم نے 90روز میں انتخابات کا مطالبہ کیا جوپورا نہیں ہوا، الیکشن کمیشن انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے ، ملک میں غیر یقینی کی صورتحال کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔ ای سی پی کو انتخابات کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات بارے رائے دینی چاہیے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ کو بھی انشور کرنے کی ضرورت ہے ، نوازشریف کو جب سزا ہوئی ہم نے اس وقت بھی کہا تھا یہ درست نہیں ، پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا بیان