خبرنمبر1
تحریک انصاف کو الیکشن لڑنا چاہیے ، ملک کو مفاہمت کی ضرورت ہے ، نہیں لگتا الیکشن جنوری سے آگے جائیں گے، اسحاق ڈار کی پروگرام مہر بخاری میں گفتگو، کہا نوازشریف کو کوئی غیر معمولی ریلیف نہیں مل رہا، ہمارے وزیراعظم کے امیدوار نوازشریف ہیں، ووٹ کو عزت دو اور مجھے کیوں نکالا کا بیانہ جاری رہیگا، لیکن طریقہ کار وہ نہیں ہوگا جو گزشتہ حکومت نے 9مئی کو کیا۔
خبرنمبر2
خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں شراب خانہ فوری سیل کرنےکا حکم، سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس پولیس حکام پر برہم،پوچھا درخواست پر کارروائی کیوں نہیں کی، یہاں کہانیاں سنا رہے ہیں ، ڈی ائی جی معاملے کی انکوائری کریں اگر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او ملوث ہوں تو فوری فارغ کریں ۔ عدالت نے محکمہ ایکسائز کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔


