اسلام آباد(ای پی آئی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات میں تاخیر کے حوالے سےقیاس آرائیوں کی تردید کردی ہے ۔
مختلف سیاسی شخصیات اور تجزیہ نگاروں کے علاوہ گذشتہ روز صدر مملکت کی جانب سے انتخابات تاخیر کا شکار ہونے کے خدشات کا اظہار کیا تھا
اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، اس حوالے سے افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں۔


