اسلام آباد (ای پی آئی ) آل پاکستان مسلم لیگ(اے پی ایم ایل) پارٹی نے اپنا پرانا انتخابی نشان عقاب دوبارہ الاٹ کرنے اور رجسٹریشن بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف مرحوم کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ نے درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر رجسٹریشن بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اے پی ایم ایل نے اپنا پرانا انتخابی نشان عقاب بھی واپس لینے کی استدعا کر دی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے رواں عام انتخابات کیلئے عقاب کا نشان استحکام پاکستان پارٹی کو بطور انتخابی نشان الاٹ کیا ہے۔