لاہور (ای پی آئی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا نوازشریف، شہباز شریف کیلئے ہی سارے ریلیف ہیں اور باقیوں کیلئے صرف سختی کیوں ہے۔
انھوں نے کہا کہ 5 ماہ سے ہم ضمانت پر ہیں پھر بھی ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے۔ سپیشل انصاف کیا صرف شریفوں کیلئے ہے۔ انصاف تو وہ ہے جسے عوام تسلیم کرے اور انصاف ہوتا نظر بھی آئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا ہے، شریفوں نے ہمیشہ ججوں کیخلاف سخت باتیں کیں،
یہ کہاں کا انصاف ہے۔ نوازشریف لاڈلے کیلئے سارے ریلیف اور باقیوں کیلئے سختی ہے۔ نوازشریف ججوں کیخلاف بولتے رہے ہیں، کیا جج وہ ساری باتیں بھول گئے۔


