خبرنمبر1
انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں ، الیکشن کمیشن نے انتخابات میں تاخیر سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کر دی ، صدر مملکت کے بیان پر ردعمل میں کہا الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل ہیں حلقہ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے ، حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے فوری بعد انتخابی شیڈول کا اعلان ہوگا، وفاقی وزرا کی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی شکایات پر الیکشن کمیشن کی نگران وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت سماعت منگل تک ملتوی ، ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔
خبرنمبر2
نوازشریف کی سزاکیخلاف اپیلیں بحال کرنےکی درخواستوں پر سماعت کچھ دیر بعد ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے ۔ اپیلوں کی پیروی کرنی ہے یا ریفرنس واپس لینا ہے نیب کو جواب جمع کراناہوگا، عدالت نے آج تک نوازشریف کی حفاظتی ضمانت منظور کررکھی ہے ۔ نوازشریف پیشی کیلئے مری سے اسلام آباد پہنچے ۔
خبرنمبر3
پی ٹی آئی کی جلسے کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست، وکیل نے موقف اپنایا عاطف خان کے حجرے پرکنونشن ہوا حکومت نے مقدمہ کر دیا، ایڈووکیٹ جنرل بولے اشتہاری کے حجرے پر کنونشن کی اجازت کیسے دیں؟جس پر جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دئیے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں کچھ کو تو پروٹوکول میں لایا جاتا ہے ،دوسری پارٹیاں تو جلسے کررہی ہیں روز خبریں بھی آ رہی ہیں پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں تو یہ انتخابی مہم چلا سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اجازت نہ دیں تو ہمارے پاس آئیں، عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔
خبرنمبر4
چودھری پرویزالٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی تقرریوں کا کیس، اینٹی کرپشن کے پراسیکیوٹر کی 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا،پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائکورٹ نے فیصلہ محفوظ،ضلع کچہری میں صحافیوں سے گفتگومیں سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی بولے سارے ریلیف لاڈلے نوازشریف اور شہبازشریف کے لیے ہیں ہمیں 5ماہ سے ضمانت کے باوجودتنگ کیاجارہاہے ۔ ہم نے توہمیشہ اداروں ، عدالتوں کا احترام کیا ہے ۔
خبرنمبر5
الیکشن کمیشن نے آئی پی پی کو عقاب کا انتخابی نشان دے دیا، عقاب کانشان مشرف کی جماعت اےپی ایم ایل کے پاس تھا ، اےپی ایم ایل نے رجسٹریشن منسوخی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ موقف اپنایا الیکشن کمیشن پارٹیوںکے معاملات میں مداخلت نہیںکرسکتا۔ الیکشن کمیشن نے جہانگیر ترین کو نوازنے کیلئے انتخابی نشان واپس لیا ہے ۔سیاسی جماعتوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت الیکشن کمیشن کااختیار نہیں۔
خبرنمبر6
ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ٹی ایل پی ریاست مخالف جماعت ہے ، فیض آباددھرنا کیس میں الیکشن کمیشن نے عملدرآمد رپورٹ جمع کرا دی۔ کہا وزارت داخلہ کے مطابق تحریک لبیک ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں ٹی ایل پی کے فنڈنگ زرائع کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 15لاکھ روپے کی ممنوعہ وصولی کو غیرملکی فنڈنگ نہیں کہا جا سکتا۔ الیکشن کمیشن نے انکوائری کے بعد تحریک لبیک کے خلاف نوٹس واپس لے لیا ہے ۔
خبرنمبر7
سندھ اورپنجاب حکومت کا کچے میں پھر مشترکہ آپریشن کا فیصلہ ، دونوں وزرائے اعلیٰ کی موجودگی میں اہم اجلاس، آپریشن کی حکمت عملی طے ، نگران وزیراعلیٰ سندھ حارث نواز کہتے ہیں کچھ سرداروں نے پورے سندھ کو ہائی جیک کیا ہوا ہے ، کچے کے علاقے کے سردار وں کو وارننگ دے رہا ہوں اب بھی وقت ہے سرینڈر کردیں جو گینگ پا لے ہیں ختم کریں ،


