خبرنمبر1
مسلم لیگ ن کے سیاسی جماعتوں سے رابطے ،ایم کیو ایم قیادت سے جلد ملاقات متوقع، ن لیگ ، ایم کیو ایم وفود کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور الائنس کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔ سندھ کے متعدد سیاستدان بھی نوازشریف سے ملاقات کیلئے تیار ،نوازشریف آئندہ ہفتے سے سیاسی مصروفیات کا آغاز کریںگے۔قائدن لیگ نے پارٹی رہنمائوں کوانتخابی مہم کیلئے لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کر دی ، پارٹی ذرائع
خبرنمبر2
غزہ میں ماں نے اپنے اس لخت جگر کوبھی کھو دیا جس کے لیے آٹھ سال انتظار کیا جنگ میں اپنے دو بیٹے کھو دینے والے بدقسمت ماں باپ کی دہائی ، عرفات ابو آسی اور اس کی اہلیہ کی دنیا اجڑ گئی ، اپنے شہید بیٹوں کی کٹی پھٹی لاشیں دیکھنے کی بھی ہمت نہ رہی ، رشتے داروں سے تدفین کی اپیل
خبرنمبر3
الیکشن کمیشن نگران دور میں اپنے احکامات میں پک اینڈ چوز نہیں کر سکتا، جسٹس میاں گل حسن ، عدالت نے پوچھا سابق دورمیں تعینات کتنے سیکرٹری کام کررہے ہیں؟کیا ٹرانسفر سے متعلق آپ کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد ہو گیا؟الیکشن کمیشن کے حکم پر افسروں کے تبادلوں کے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کو ایک اور موقع دے رہے ہیں ، اپنے نوٹیفکیشن پر اگلے منگل تک عملدرآمد کروائیں ورنہ آرڈر معطل کر دیں گے۔ عدالت کی ڈی جی لا الیکشن کمیشن کو ہدایت،
خبرنمبر4
گیس صارفین کیلئے بری خبر، صرف 8گھنٹے گیس دستیاب ہو گی ، تمام کمرشل صارفین کو ایل این جی کی قیمت پر گیس ملے گی، ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے ۔ فکس چارجنگ کو 10روپے سے بڑھاکر 400روپے کر دیا گیا۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شعبہ توانائی گردشی قرضے میں اضافہ ختم ہو جائے گا، وزیر برائے توانائی محمد علی کی صحافیوں سے گفتگو
خبرنمبر5
پی آئی اے کا بحران ختم نہ ہو سکا، آج بھی 49 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، کراچی سے اسلام آباد کی 5،لاہور اور کوئٹہ کی 4،4پروازیں منسوخ کی گئیں، کراچی سے دبئی ، مسقط اور دوحہ کی پروازیں بھی اڑان نہ بھر سکیں ۔ اسلام آباد سے چترال، اسکردو کی پروازیں بھی منسوخ ،10روز میں ساڑھے 400سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں ۔
خبرنمبر6
سفید ہاتھی پاکستان اسٹیل ملز کا کوئی خریدار نہیں، نجکاری لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ، نجکاری کو ڈی نجکاری لسٹ میں شامل کرنے کے لیے نجکاری کمیشن کی تجاویز وفاقی کابینہ کو ارسال، اسٹیل مل بند پڑی ہے لیکن سالانہ 30ارب کا قومی خزانے پر پڑرہا ہے ۔ اسٹیل ملز حکومت پاکستان کی 110ارب روپے کی مقروض ہے جس پر 18ارب روپے سود ادا کرنا پڑتا ہے ۔ سیکرٹری نجکاری کمیشن
خبرنمبر7
ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 37پیسے اضافہ ،ڈالر کی قیمت 280روپے 25پیسے ہو گئی ۔ 16اکتوبر سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 3روپے 42پیسے کا اضافہ ہو چکا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 106پوائنٹس کااضافہ، 100انڈیکس 51ہزار 283پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔


