خبرنمبر1
خواتین کے حقوق کو غیر آئینی ، غیر شرعی طریقے سے سلب کیا جارہا ہے ، شرافت سے زمین بھانجی کے حوالے کر دیں ، چیف جسٹس آف پاکستان کے ریمارکس، 34سال بعد چیئرمین ضلع کونسل سے بھانجی کو وراثت میں حق مل گیا۔ محکمہ مال ڈی جی خان کو 5مربع زمین کا فوری قبضہ دینے کا حکم ، ماموں سردارمنصور کو قانونی چارہ جوئی کے تمام اخراجات بھانجی کو ادا کرنے کا حکم،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کیا عدالت کہتی ہے خواتین جو بھی کہیں وہ درست مانا جائے ؟چیف جسٹس نے کہا خواتین کو خصوصی رعایت نہیں دے رہے ،وہی آبزرویشن دی ہے جوبدقسمتی سے معاشرے میں ہورہاہے ، وکیل نے کہا لازمی نہیں ہمیشہ مرد ہی عورت کا حق مارے ، چیف جسٹس بولے ابھی تک ایسا کوئی کیس آیانہیں جس میں عورت نے مرد کا حق مارا ہو، وکیل نے دلیل دی بھانجی نے زمین 1989میں ماموں کو فروخت کی، 20سال بعد دستخط سے انکاری ہو گئی ۔ وکیل بھانجی نے بتایا کہ مبینہ فروخت کے وقت سارہ اختر نابالغ تھی ۔
خبرنمبر2
پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کا نوازشریف کو چیلنج، نوازشریف ان کے مقابل الیکشن لڑ کر دکھائیں ،نوازشریف سزا یافتہ اور اشتہاری ہیں، انہیں پروٹوکول مل رہا ہے اور ہمارے چالان تین چار ماہ سے نہیں آئے لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ سب جیل سے باہر ہوں ،یہ بات طے ہے کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے ، پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ بولے چھ ماہ سے جھوٹے کیس میں جیل میں رکھاہواہے پی ٹی آئی چھوڑنا ہوتی تو پہلے چھوڑ چکے ہوتے ، سرفراز چیمہ ، اعجاز چودھری، یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9نومبر تک توسیع کر دی۔
خبرنمبر3
راولپنڈی ڈویژن میں رہائش پذیر غیر ملکی شہریوں کاابتدائی ڈیٹا اکٹھا کرلیا گیا۔ کمشنر راولپنڈی کے مطابق ڈویژن کے اضلاع میں 24ہزار سے زائد افغان باشندے غیر قانونی مقیم ہیں ، اٹک میں 10ہزار، راولپنڈی میں 12ہزار،چکوال میں 1200،جہلم میں 818افغان باشندے غیر قانونی مقیم ہیں یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم افغان باشندے کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے ۔
خبرنمبر4
روپے کی قد رمیں بہتری قلیل مدت کے لیے ہے ، ریٹنگ ایجنسی گولڈ مین ساچے کی بلوم برگ میں رپورٹ میں دعویٰ ،رپورٹ کے مطابق الیکشن جیسے ہی قریب آئیں گے فنانسنگ کے خطرات کے سبب روپے کی قد رکم ہوگی، الیکشن سے قبل روپے کی قدر میں بہتری کے لیے پریمیم ضروری ہوگا، روپے کی قدرمیںقلیل مدت کی بہتری آئی ایم ایف اور باہمی مالی سپورٹ سے آئی ہے ۔


