خبرنمبر1
نوازشریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کیخلاف اپیلیں بحال، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، کیا آپ کو نوازشریف کی گرفتاری درکار ہے ، عدالت کا نیب سے سوال، بالکل بھی نہیں ہمیں گرفتاری درکار نہیں ، اپیلیں بحال کرنے پر بھی ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، پراسیکیوٹر جنرل کا عدالت میں جواب، اپیلں بحال ہو جائیں تو حفاظتی ضمانت کی درخواست غیر موثر ہوجائیگی، اعظم نذیر تارڑ کے دلائل، چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی ۔
خبرنمبر2
الیکشن کمیشن کا آئی جی اورڈی سی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کیلئے خط، ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز اور آئی جی اکبر ناصر کو تبدیل کرنے کیلئے سیکرٹری اسٹیبشلمنٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔
خبرنمبر3
ایون فیلڈ ریفرنس میں ہم نے جو کرنا تھا کر دیا، اب عدالت کے اوپر ہے ، ہم پنجاب کابجٹ پیر کو لا رہے ہیں ، جو خسارے میں نہیں ہے ، میں نے کسی کے اوپر الزام تراشی نہیں کرنی پنجاب کا گندم کا سرکلر ڈیبٹ 600ارب روپے تھا جسے ہم نے اتار دیا ہے ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی میڈیا سے گفتگو
خبرنمبر4
غزہ میں اسرائیلی بربریت بے لگام ہو گئی ، نہتے فلسطینی اسرائیلی جارحیت کے سامنے بے بس، بمباری سے 344بچوں سمیت مزید 756فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 7ہزار سے زائد ہو گئی ، 3ہزار بچے، 1700خواتین شامل ، اسرائیلی حملوں می 18ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے ۔ غزہ میں ال وفا اسپتال کے قریب بمباری ، متعدد افراد شہید، الجزیرہ ٹی وی کے رپورٹر کی اہلیہ ، بیٹی اور بیٹا بھی شہید ہو گئے ۔ اسرائیل کا شام میں فوجی بیرک پر حملہ، 8شامی فوجی شہید،
خبرنمبر5
حماس کا اسرائیل پر سب سے طویل میزائل حملہ، غزہ کی پٹی سے 220کلومیٹر دور شہر ایلات کو نشانہ بنایا گیا، حماس نے عیاش میزائل داغنے کی ویڈیو جاری کر دی۔
خبرنمبر6
سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کرانے میں ایک بار پھر ناکام، اسرائیل کی حمایت میں امریکا کی قرارداد روس اور چین نے ویٹو کر دی۔ روسی مندوب نے کہا قرارداد میں فلسطینیوں کو ذبح کرنے کی مکمل چھوٹ دی گئی ، اسرائیل کو دفاع کے نام پر فلسطینیوں کے قتل کی اجازت نہیں دی جا سکتی، غزہ میں جنگ بندی انسانی بنیادوں پر ہونی چاہیے، چینی مندوب
خبرنمبر7
اسرائیل کو غزہ میں بمباری کی ہدایت امریکا دے رہا ہے ، امریکا مجرموں کا ساتھی ہے ، امریکیوں کے ہاتھ غزہ کے محصورین کے خون سے رنگے ہیں ، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا بیان
خبرنمبر8
امریکا نے ہٹ دھرمی کی انتہا کر دی ، مظلوم کی بجائے ظالم کی حمایت میں کھڑا ہو گیا، ایوان نمائندگان میں اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور، 10ڈیموکریٹس کے سوا تمام ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، قرارداد میں حماس کیخلاف اسرائیل کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ ،
خبرنمبر9
حماس فلسطینیوں کی اکثریت کی نمائندگی نہیں کرتی، حماس شہریوں کے پیچھے چھپ رہی ہے۔ اسرائیل کو جنگی قوانین سے ہم آہنگ رہنا چاہئیے ، معصوم شہریوں کی حفاظت کا خیال رکھنا ضروری ہے ، سعودی عرب اور اسرائیل تعلقات کو خراب کرنے کیلئے حملہ کیا گیا، آگے جو ہونا ہے وہ دوریاستی حل ہے ، امریکی صدر جوبائیڈن
خبرنمبر10
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، افغان شہریوں کی دوبارہ آباد کاری کے نتیجے میں امریکا میں محفوظ منتقلی پر گفتگو، پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بھی گفتگو، ملاقات میں علاقائی اور اہم دو طرفہ ایشوززیر بحث آئے ،
خبرنمبر11
دو لاکھ غیر قانونی مقیم افراد کے بارے میں معلومات اکٹھی کر چکے ہیں ، ہم نے غیر قانونی مقیم افغانیوں کی بہترین مہمان نوازی کی ، جعلی شناختی کارڈ بنانے والوں کیخلاف ایف آئی اے متحرک ہے ،غیر قانونی افراد کے انخلا کی تیاریاں مکمل ہیں، یکم نومبر سے پہلے غیر قانونی افراد واپس چلے جائیں ۔ نگران وزیرداخلہ حارث نواز کی پریس کانفرنس


