خبرنمبر1

سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست، سائفر کیس ٹرائل رکے گا یا جاری رہے گا اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد اہائیکورٹ عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا مجھے دس دن لگے ضمانت پر دلائل دینے میں ، چیف جسٹس نے کہا مجھے بھی اسی وجہ سے دس دن لگے دونوں طرف سے اچھے طریقے سے دلائل دیے گئے ، وکیل سلمان صفدر نے کہا 17اکتوبر کو چالان کی نقول دے کر 23اکتوبر کو فرد جرم عائد کر دی گئی یہ تو ٹرائل نے غیرقانونی کام کیا ہے ، جو الزام ہے وہ سائفر چالان کا حصہ ہی نہیں ۔

خبرنمبر2

ایران کا بھی غیرقانونی افغانوں کو نکالنے کا اعلان ، غیرقانونی تارکین وطن سے نمٹنا افغان دشمنی نہیں جن افغانیوں کے پاس قانونی دستاویزات نہیں انہیں واپس بھیجا جائے گا۔ ایران نے چند ماہ میں 2لاکھ غیرقانونی افغانوں کو ملک بدر کیا۔

خبرنمبر3

قطر میں بھارتی بحریہ کے 8سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی گئی ، قطری عدالت نے جاسوسی کرنے پر بھارتیوں کو سزا سنائی ، الدہرہ کمپنی کے 8انڈین ملازمین کو اکتوبر 2022میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتیوں پر آبدوز پروگرام کی جاسوسی کا الزام تھا، پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے پر ہندوستانی حاضر سروس افسر پکڑا گیا تھا۔

خبرنمبر4

دنیا بھر میں نہتے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے ، ارجنٹائن میں ہزاروں افراد فلسطینیوں کیلئے سڑکوں پر نکلے ، فلسطینیوں کی امداد کیلئے چلی میں کانسرٹ کاانعقاد، اسپین میچ کے دوران اسٹیڈیم آزاد فلسطین کے نعروں سے گونج اٹھا، تماشائی فلسطین کا جھنڈا لہراتے رہے ۔

خبرنمبر5

سری لنکا کے خلاف دفاعی چیمپئن 156رنز پر ڈھیر، بین اسٹوکس کے 43 رنز ، باقی سب فلاپ، کوئی بلے باز نہ چل سکا، ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری۔

خبرنمبر6

پاکستان کل اپنا ام ترین میچ جنوبی افریقہ سے کھیلے گا، کھلاڑیوں کی چنئی میںب ھرپور پریکٹس، بڑے مقابلے سے پہلے فخر زمان فٹ ہو گئے ، حسن علی کو بخار ، وسیم جونیئر کل کا میچ کھیلیں گے۔ پاکستان شکستوں سے دوچار، جنوبی افریقہ جیت رہا ہے لگاتار،

خبرنمبر7

9 مئی مقدمات میں یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع، عمر سرفراز چیمہ ، روبینہ جمیل کا بھی جوڈیشل ریمانڈ منظور، انسداد دہشتگردی عدالت کا ملزمان کو 9نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم ،

خبرنمبر8

صحافی جان محمد مہر قتل کیس کی اے ٹی سی سکھر میں سماعت، تفتیشی افسر نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی ۔ گرفتار تینوں سہولت کاروں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12روز کی توسیع،

خبرنمبر9

کراچی میں نشئی لوہا چرانے کھمبے پر چڑھ گیا، کھمبے پر چڑھ کر کارروائی کررہا تھا کہ شہریوں نے وڈیو بنا لی ۔

خبرنمبر10

ڈسکوز اور جنکوز افسران کو مفت بجلی کے بجائے رقم دینے کی تیاریاں، کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اہم اجلاس آج شام طلب کر لیا گیا۔ پاور ڈویژن گریڈ 17سے22افسران کو رقم دینے کی سمری پیش کرے گا۔ 400مفت یونٹ کے بجائے ماہانہ 15ہزار سے 55ہزار روپے تک دینے کی تجویز ،

خبرنمبر11

کشمیر کےسپوت نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کا 75واں یوم شہادت، نائیک سیف علی نے کشمیر جنگ میں مادر وطن کیلئے جان قربان کردی، مگر وطن کی حرمت پرآنچ نہ آنے دی۔ افواج پاکستان کا نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو خراج عقیدت